احتشام الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
احتشام الدین ٹیسٹ کیپ نمبر81
Ehteshamuddin.jpeg
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم باؤلر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ کرکٹ فرسٹ کلاس کرکٹ
میچ 5 134
رنز بنائے 2 1078
بیٹنگ اوسط 1.00 11.46
100s/50s -/- -/2
ٹاپ اسکور 2 83
گیندیں کرائیں 940 10470
وکٹ 16 507
بولنگ اوسط 23.43 20.65
اننگز میں 5 وکٹ 1 37
میچ میں 10 وکٹ - 8
بہترین بولنگ 5/47 9/124
کیچ/سٹمپ 2/- 39/-
ماخذ: [1]

احتشام الدین Ehteshamuddin(پیدائش: 04 ستمبر 1950ءلاہور، پنجاب) ایک پاکستانی کرکٹر ہے۔[1]جنہوں نے 5 ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ احتشام الدین سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور رائٹ آرم فاسٹ میڈیم بولر تھے۔ انہوں نے پاکستان کے علاوہ لاہور' نیشنل بینک' پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز' پنجاب' پنجاب یونیورسٹی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی طرف سے بھی میچوں میں حصہ لیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد[ترمیم]

80-1979ء کے سیزن میں احتشام الدین نے بھارت کیخلاف بنگلور کےمیدان پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا یہاں دونوں اننگز میں وہ کوئی رنز نہ بنا سکے مگر باولنگ میں 52/2 کے ساتھ ایک کیچ بھی پکڑا گنڈاپا وشوا ناتھ ان کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے جسے انہوں نے وسیم باری کے ہاتھوں آوٹ کروایا اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کانپور کے مقام پر انہوں نے 6 بھارتی کھلاڑیوں کو دھول چٹائی پہلی اننگ میں بھارت کی ٹیم محض 162 رنز بنا سکی جس میں احتشام الدین نے 47/5 سے قابل ذکر زک پہنچائی تھی اور دوسری باری میں صرف ایک وکٹ ان کے حصے مین ہی جمع ہو سکی کولکتہ کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی وہ وکٹوں کے لیے پیاسے ثابت ہوئے

اعداد و شمار[ترمیم]

احتشام الدین نے 5 ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 1 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 2 رنز بنائے۔ جبکہ 134 فرسٹ کلاس میچوں کی 146 اننگز میں 52 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 83 کے زیادہ سے زیادہ سکور کے ساتھ انہوں نے 11.46 کی اوسط حاصل کی۔ اسی طرح بولنگ کے شعبے میں انہوں نے 375 رنز دے کر 16 ٹیسٹ وکٹیں اپنے قبضے میں کیں۔ 47/5 ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ اور 87/6 ان کی کسی ٹیسٹ میں بہترین بولنگ تھی۔ بولنگ میں ان کی اوسط 23.43 رہی۔ ایک دفعہ اننگ میں 4 اور ایک دفعہ اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس میچوں میں 10470 رنز دے کر انہوں نے 507 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 9/124 ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ تھی جس کے ذریعے انہوں نے 20.65 کی قابل قدر اوسط حاصل کی۔ 37 دفعہ کسی ایک اننگ میں پانچ اور 8 دفعہ کسی میچ میں 10 وکٹوں کے مالک بنے[2]

ریٹائرمنٹ کے بعد[ترمیم]

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد احتشام الدین نے بطور ریفری اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 13 فرسٹ کلاس میچوں کو سپروائز کیا۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Ehteshamuddin". 
  2. https://www.espncricinfo.com/player/ehteshamuddin-40067