احسان دانش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
احسان دانش
پیدائش احسان الحق

1914ء

کاندھلہ، ہندوستان
وفات 22 مارچ 1982ء (عمر: 68 سال)

لاہور، پاکستان
پیشہ شاعر، مصنف، معمار
قومیت پاکستانی
شہریت پاکستانی
اصناف شاعری، نثرنگاری، لسانیات
ادبی تحریک ترقی پسند تحریک
نمایاں کام جہان دانش
اہم اعزازات تمغا امتیاز، 22 مارچ 1978ء
اولاد 5

احسان دانش (1914 کاندھلہ - 1982)، پیدائشی نام احسان الحق، اردو کے مقبول شاعر تھے۔ انہوں نے صرف پانچویں حماعت تک تعلیم حاصل کی تھی، اس کے بعد وہ مزدوری کر کے اپنا گزر بسر کیا کرتے تھے۔ احسان دانش نے لاہور آکر شاعری کا آغاز کیا۔

ان کی شاعری قدرت کی اور اس ماحول کی عکاسی کرتی ہے جس میں انہوں نے مزدوری کی۔ چونکہ وہ خو د مزدور تھے اس وجہ سے مزدور اورکمزور طبقہ کے لوگوں کے درد کو محسوس کرتے تھے

نمونہ شاعری[ترمیم]

نظر فریب قضا کھا گئی تو کيا ہوگا
حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہوگا

بزعم ہوش تجلی کی جستجو بے سود
جنوں کی زد پہ خرد آگئی تو کیا ہوگا

نئی سحر کے بہت لوگ منتظر ہيں مگر
نئی سحر بھی جو کجلا گئی تو کیا ہوگا

نہ رہنماؤں کی مجلس ميں لے چلو مجھ کو
ميں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا

غم حیات سے بیشک ہے خود کشی آساں
مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہوگا

تصانیف[ترمیم]

  • ابلاغ دانش
  • تشریح غالب
  • آواز سے الفاظ تک
  • فصل سلاسل
  • زنجیر بحران
  • ابر نیسان
  • میراث مومن
  • اردو مترادفات
  • درد زندگی
  • حدیث ادب
  • لغت الاصلاح
  • نفیر فطرت

خودنوشت[ترمیم]

  • جہان دانش
  • جہان دیگر

بیرونی روابط[ترمیم]