ادیبہ حسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ادیبہ حسن
سندھ صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 اگست 13 – 2023 13 اگست
معلومات شخصیت
رہائش کراچی صوبہ سندھ
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ادیبہ حسن ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1][2] ادیبہ حسن نے آرٹس کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ادیبہ حسن سن 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔ ادیبہ حسن نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

ادیبہ حسن 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں، سندھ اسمبلی کے ایوان میں اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہے اور وہ مسلسل تیسری دفعہ صوبہ سندھ میں حکومت کر رہی ہے۔[3]


صوبائی اسمبلی قرارداد[ترمیم]

ادیبہ حسن نے بین الاقوامی خواتین دن پر خواتین کو خراج تحسین ادا کرنے کو کی قرارداد پیش کی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹی ٹیوٹ میں کنٹریکٹ پر 45 ڈاکٹروں کی خدمات کو مستقل کرنے کو کی قرارداد پیش کی۔[4]


توجہ دلاؤ نوٹس[ترمیم]

ادیبہ حسن متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں کی رکن تو نہیں البتہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہتی ہیں۔ ادیبہ نے مندرجہ سوالات صوبائی اسمبلی میں اٹھائے ہیں:

  • صوبے میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف محکمہ خوارک نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟
  • واٹر بورڈ کلفٹن کے رہائشیوں کو پانی کی وہ مقدار فراہم نہیں کر رہا جو ان کا حق ہے جس کی وجہ سے وہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟
  • صوبے میں گھریلو تشدد کی شکایات کے کیس کی رپورٹ شائع کرنے کے لیے کیا اقدامات لیے گئے ہیں؟

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ادیبہ حسن کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021۔ 24 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021 
  2. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ادیبہ حسن کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 March 2021 
  3. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 15 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  4. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں ادیبہ حسن کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 March 2021