مندرجات کا رخ کریں

اردو دنیا (ماہنامہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو دنیا قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی زیر نگرانی دہلی سے شائع ہونے والا ماہنامہ ہے۔ اس رسالہ کا ISSN نمبر-0639-2249 ہے۔ قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان وزارتِ ترقی انسانی وسائل،محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت ہند کے زیر نگرانی کام کرنے والا خود مختار ادارہ ہے۔ اس ادارے کے تحت دو اور رسالے بھی شائع ہوتے ہیں۔ فکر و تحقیق خالص ادبی سہ ماہی ہے اور بچوں کی دنیا بچوں کا ماہنامہ۔

ماہنامہ "اردو دنیا" اردو خبروں اور تبصروں کا ایک اہم رسالہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں معلومات عامہ کی ایک ایسی جامع کتاب جو نہ صرف اردو دنیا کے موجودہ کارناموں کا احاطہ کرتی ہے بلکہ اردو کلاسکس کے لیے بھی اس میں چند صفحات مخصوص ہیں۔ زیادہ لوگوں تک پہنچ کی وجہ سے یہ اردو اشاعت کے میدان میں ایک رہنما کی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]