اروادی

متناسقات: 9°12′30″N 78°42′36″E / 9.2082197°N 78.7100988°E / 9.2082197; 78.7100988
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اروادی درگاہ شریف
گاؤں
اروادی درگاہ
اروادی درگاہ
اروادی is located in تمل ناڈو
اروادی
اروادی
Location in Tamil Nadu, India
متناسقات: 9°12′30″N 78°42′36″E / 9.2082197°N 78.7100988°E / 9.2082197; 78.7100988
ملک بھارت
ریاستتمل ناڈو
بھارت کے اضلاعضلع رام ناتھ پورم
زبانیں
 • سرکاریتمل زبان
منطقۂ وقتIST (UTC+5:30)
ویب سائٹwww.ervadi.com

اروادی بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم میں واقع ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کی اہمیت قطب سلطان سیّد ابراہیم شہید بادشاہ کا مزار ہے۔

آبادیات[ترمیم]

اروادی تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم کی تحصیل کلکارائی کا گاؤں ہے۔ یہ گاؤں کیلاکرئی اور ولینوکم کے بیچ ساحل پر واقع ہے اور سلطان سید ابراہیم شہید بادشاہ کے مزار کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

اروادی کی تامل ناڈو میں اہمیت[ترمیم]

القطب الحمید والغوث المجید سلطان سید ابراہیم شہید ، پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسل سے اٹھارویں پشت کے ایک ولی تھے۔بارہویں صدی میں سلطان سید ابراہیم اشاعت اسلام کی غرض سے جب بھارت کے لیے عازم سفر ہوئے تو اس وقت وہ مدینہ کے بادشاہ تھے۔ اس وقت پوری اسلامی دنیا میں ان کے لاکھوں مریدین تھے۔[2]سلطان سید ابراہیم شہید پہلے پاکستان کے صوبہ سندھ میں آئے اور اسلام کی تبلیغ کے بعد واپس مدینہ چلے گئے تھے۔ لیکن پیامبر اسلام محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کی روشنی میں ایک بار پھر تخت و تاج چھوڑ کر پورے خاندان سمیت مدینہ سے عازم سفر ہوئے۔انھوں نے شہادت کی آرزو کی تھی اور مدینہ سے روانگی سے قبل اپنی اس خواہش کا اظہار نبی اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا اور انھوں نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی یہ خواہش اور دعا ضرور پوری ہوگی۔ بھارت کی جانب سفر میں انھیں سمندر، جنگلوں، پہاڑوں اور دریاؤں کو عبور کرتے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کھانے پینے اور رہنے سونے کی نامناسب اور تقریباً نہ ہونی والی سہولیات جیسی مشکلات سے مقابلہ کرتے وہ بالآخر تبلیغ اسلام کا مشن لیے کیرالہ کے مقام کنانور پہنچ گئے۔وہ کائلاپٹنم،وایپار سے ہوتے ہوئے باؤتھرامنیکاپٹنم پہنچے۔ باؤتھرامنیکاپٹنم کو ہی اب اروادی کہتے ہیں۔ اس جگہ کی مذہبی اہمیت کے پیش نظر تامل نیشنل ڈیلی ڈیناملر نے اس درگاہ کا 360o درجہ نظارہ سفر شائع کیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://pincode.net.in/TAMIL_NADU/RAMANATHAPURAM/E/ERVADI_DARGHA
  2. Edition 3, page 24 of Erwadi Shaheed Nayagam varalaaru, authored by Moulvi.Haji.Marhoom.S.Amjad Ibrahim Levvai Aalim Saahib and published by Ameer Aalim Publications, Erwadi Durgah, Ramanathapuram District, India