استخراج ہلامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش



استخراج ہلامہ سالماتی حیاتیات کی ایک اہم طرز (ٹیکنیک) ہے۔ استخراج کے معنی نکالنے کے ہیں اور ہلامہ کے معنی جیل کے ، گویا عام الفاظ میں اسکا مفہوم ہے جیل سے نکالنا۔ اسکو انگریزی میں Gel extraction یا جیل آئسولیشن بھی کہتے ہیں۔ اسکو ھلامہ برقی رحلان کے بعد اگاروز ھلامہ یعنی agarose gel سے ڈی این اے کو نکالنے کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔

  • اس عمل میں UV شعاعوں کو جیل سے گذارا جاتا ہے جسکی وجہ سے اسمیں موجود ڈی این اے کا بند (band) باآسانی نظر آجاتا ہے۔ ہوتا اصل میں کچھ یوں ہے کہ، اگاروز جیل بناتے وقت اسمیں ایتھیڈ ئم برومائڈ شامل کر دیا جاتا ہے جسکی خاصیت یہ ہے کہ یہ الٹرا وائلیٹ شعاعوں (UV) میں منور ہوجاتا ہے۔
  • یہ ایتھیڈ ئم برومائڈ برقی رحلان کے دوران ڈی این اے کے ساتھ پیوست ہوجاتا ہے اور اسطرح ڈی این اے کے بند (band) کو دیکھا جاسکتا ہے۔
  • اب اس ڈی این اے کے بند کو ھلامہ (gel) میں سے چاقو کی مدد سے کاٹ کر نکال لیا جاتا ہے اور ایک تجزیاتی نلی میں منتقل کردیا جاتا ہے۔
  • اب اس نلی یا ٹیوب میں جیل کو حل کرنے والا محلول شامل کیا جاتا ہے اور اسکو 36 درجہ تک گرم کر کے جیل کو گھلا دیا جاتا ہے
  • پھر اس کو سنٹری فیوج کی مدد سے چھانا جاتا ہے جسکی وجہ سے محلول فلٹر سے گذر کر الگ ہوجاتا ہے اور ڈی این اے فلٹر پر رہ جاتا ہے
  • آخری مرحہ میں ٹیوب کے فلٹر پر استخراجی محلول ڈال کر ایک بار پھر سنٹری فیوج کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ڈی این اے اس محلول کے ساتھ شامل ہوکر نکل آتا ہے۔