استری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برقی استری

استری (انگریزی: Clothes iron) کپڑے سیدھے کرنے اور ان سے بل نکلالنے کی ایک مشین ہے۔ استری کو گرم کرکے کپڑوں کے اوپر پھیرنے سے کپڑوں میں دھلائی کے دوران میں پڑنے والی سلوٹیں اور بل دور ہو جاتے ہیں اور کپڑے ایک جیسے اور نکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ موجودہ زمانے میں بیشتر استریاں بجلی کی توانائی سے چلتی ہیں۔ پہلے کوئلے سے چلنے والی استری ہوتی تھی جو اس وقت میں کم استعمال ہوتی ہے۔ استری کی مختلف اقسام ہیں جیسا کہ گھریلو اور کاروباری۔ گھریلو استری ہلکی ہوتی ہے جو ہلکے اور پتلے کپڑوں کو استری کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جبکہ کاروباری استعمال والی استری وزنی اور موٹے کپڑوں کو استری کرنے کے کام آتی ہے جو زیادہ تر دھوبی اور کپڑوں کی دھلائی اور استری کرنے والی دکانوں پر موجود ہوتی ہے۔

استری کو سنہ 1882ء میں ایک امریکی سائنس دان ولیم سیلی نے ایجاد کیا تھا۔