اسد بن عبید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت اسد بن عبید ؓ
معلومات شخصیت

حضرت اسد بن عبید اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

اسد نام، باپ کا نام عبد تھا، آپ بھی قبیلہ ہدل کے ایک فرد تھے۔ [1]

اسلام[ترمیم]

بنوقریظہ کوآپ نے بھی بہت کچھ سمجھایا؛ مگرجب وہ اپنی ضد پراڑے رہے توحضرت اسید کے ساتھ انھوں نے بھی اپنے اہلِ خاندان سے رشتہ توڑ کراسلام سے جوڑلیا اور پھراس سے کبھی علاحدہ نہیں ہوئے۔ [2]

وفات[ترمیم]

آپ کی وفات کے متعلق کوئی تصریح نہیں مل سکی۔

عام حالات[ترمیم]

زندگی کے عام حالات کے متعلق بھی کوئی اور تفصیل نہیں مل سکی، صاحب تجرید نے لکھا ہے کہ: لہ ذکر من رجہ عجیب۔ ترجمہ: عجیب وغریب طور سے ان کا ذکر ملتا ہے۔ غالباً اس سے ابن الہیبان کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے، واللہ اعلم بالصواب۔ [3]

فضائل[ترمیم]

آپ بھی ان صحابہ میں ہیں جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: [4] لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ ۔ [5] ترجمہ: سب اہل ِکتاب برابر نہیں ہیں، ان میں سے ایک جماعت (دین) پرقائم ہے جورات کے اوقات میں وہ اللہ کی آیات کی تلاوت کرتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (استیعاب:1/30)
  2. (اصابہ، استیعاب وابن ہشام:2/169)
  3. (جس کا ذکر اُوپر آچکا ہے)
  4. (استیعاب وابن ہشام:2/169)
  5. (آل عمران:113)