اسماء بنت نعمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسماء بنت نعمان (عربی میں نام أسماء بنت النعمان) صحابیہ اور زوجہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھیں۔

نسب[ترمیم]

اسماء بنت نعمان بن الجون بن شراحيل یا أسماء بنت النعمان بن الأسود بن الحارث بن شراحيل بن النعمان۔

نکاح و طلاق[ترمیم]

حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی منکوحہ تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے نکاح کیا انھوں نے اظہار بیزاری کیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انھیں صحبت سے پہلے ہی طلاق دے کر علاحدہ کر دیا تھا۔ بعض نے اس کا سبب ان کی، بے ادبی کرنا لکھا ہے اور بعض نے برص کی بیماری کو علاحدہ کرنے کا سبب لکھا۔[1]

دوسرا نکاح[ترمیم]

اور انھوں نے مہاجر بن ابی امیہ سے شادی کی تو حضرت عمر ناراض ہوئے کہ ام المومنین سے شادی نہیں ہو سکتی مگر انھوں نے کہا میں ام المومنین نہیں ہوں۔

وفات[ترمیم]

عثمان کے دور میں رحلت فرمائی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. : أسد الغابہ، مؤلف: أبو الحسن علي عز الدين ابن الأثير ،ناشر: دار الفكر بيروت