اسماعیل ابن سبکتگین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سبکتگین کی وفات کے وقت اس نے بستر مرگ پہ اپنے بیٹے اسماعیل کو اپنا جانشین مقرر کیا کیونکہ محمود غزنوی اور دوسرا بیٹا دور تھے۔ یہ خبر سن کر محمود غزنوی نے جو اس وقت نیشا پور کا حکمران تھا غزنی پہ چڑھائی کر دی اور خود حکمران بن گیا لیکن اس نے دیگر حکمرانوں کے برعکس اپنے بھائی کو تخت نشینی کی جنگ میں قتل نہ کیا بلکہ اسے مکمل آرام اور تمام سہولیات کے ساتھ جوزجان میں ایک قلعے میں محدود کر دیا۔ اس جنگ کو جنگ غزنی کہتے ہیں اور یہ 998ء میں ہوئی۔ اسماعیل نے 5 اگست 997ء تا 998ء سات ماہ غزنی پہ حکومت کی۔ حوالہ-


ESMĀʿĪL, b. Seboktegīn" Encyclopædia Iranica. Retrieved 18 August 2014

"ESMĀʿĪL, b. Seboktegīn" Encyclopædia Iranica. Retrieved 18 August 2014
Sen, Sailendra (2013). A Textbook of Medieval Indian History. Primus Books. p. 63. ISBN 978-9-38060-734-4.