اصطخری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ان کا نام ابو القاسم ابراہیم بن محمد الفارسی الاصطخری ہے، الکرخی کہلاتے ہیں، اصطخر میں پیدا ہوئے اور اسی سے منسوب ہوئے، ”کشف الظنون“ میں ان کا نام ابو زید محمد بن سہل البلخی درج ہے جبکہ دائرہ المعارف الاسلامیہ میں ابو اسحق ابراہیم بن محمد الفارسی درج ہے، ان کا زمانہ چوتھی صدی ہجری کی پہلی دہائی بتایا جاتا ہے، کوئی 349ھ کو شہرت پائی، ممالک کی خبر رکھنے کے شوق تھا، چنانچہ سیاحت پر نکل کھڑے ہوئے اور ہندوستان تک پہنچے اور پھر بحر اٹلانٹک تک گئے اور اپنے اس سفر میں بہت سارے سائنسدانوں سے ملے۔

ان کے زمانے میں علمِ جغرافیہ کا کوئی مصدر نہیں تھا چنانچہ اسے حوالے سے وہ پہلے مسلمان عربی جغرافیہ دان تھے جنھوں نے اس باب میں کچھ تصنیف کیا، ان کی جغرافیائی تصانیف ان کے اپنے مشاہدات پر مبنی ہیں، بعض اوقات انہوں نے اس ضمن میں بطلیموس سے بھی نقل کیا ہے، ان کی تصانیف کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہوچکی ہیں، ان کی تصانیف میں سے ہم تک صرف دو کتابیں پہنچی ہیں، پہلی کتاب ”صور الاقالیم“ ہے جو انہوں نے ابو زید البلخی کے نام سے لکھی ہے اور دوسری ”مسالک الممالک“ ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]