اغماء (فارسی سلسلے وار کھیل) بزبان اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اغماء ایرانی ٹی وی چینل 1 سے نشر کیا گیا پروگرام تھا۔ ایران کے ایک دوسرے ٹی وی شبکہ نے اس کھیل کو اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا۔ اس کھیل کا انگریزی نام کوما (Coma) ہے اردو زبان میں بھی اس کا نام اغماء رکھاگیاہے۔ یہ کھیل 30 اقساط پر مبنی ہے۔

یہ ڈراما ایک ڈاکٹر کی زندگی کی کہانی ہے جو ایک بہترین نیورو سرجن ہے جس کی ایک بیٹی اور ایک بیوی ہے اسے اپنی بیوی سے بہت محبت ہوتی ہے اس کی بیوی کے دماغ میں رسولی ہوتی جس کی وجہ سے وہ فوت ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر نہایت غمزدہ اس کی قبر پر بیٹھا ہوتا ہے کہ ایک آدمی اس سے ملتا ہے اور اپنے عجیب و غریب گفتار سے ڈاکٹر کو اللہ کے بارے میں شک و شبہ میں مبتلا کردیتا ہے۔ بعد ازاں اس کا ایک اور دوست الیاس اس کے پاس پہنچ جاتا ہے جو نہایت نیک و پ رہی زگار ہے مگر اس وقت کے بعد سے ڈاکٹر کی زندگی میں نہائت قیامت خیز تبدیلیاں آجاتی ہیں وہ بے مروت، بداخلاق، بدزبان اور گمراہ ہوکر جھوٹ، حسد، کینہ اور تنگ دلی کا شکار ہو جاتا ہے اس کے دوست، قریبی ساتھی حتیٰ کہ اس کی بیٹی بھی اس دور ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر اپنے دوست مہمان الیاس کے کہنے پر صرف ان لوگوں کا آپریشن اور مدد کرتا ہے جو سود خور، آوارہ اور بد چلن ہوتے ہیں جبکہ ان لوگوں کے آپریشن و مدد سے انکار کرتا ہے جو نیک، لائق مدد اور سچے انسان ہوتے ہیں۔ اس کا دوست مہمان الیاس اس کے ایک گھر کے اندر رہتا ہے کسی اور کے سامنے نہیں آتا کہ اچانک ایک مریض جو نہات برگزیدہ انسان و نیک فطرت آدمی ہے وہ انکشاف کرتا ہے کہ الیاس تو چھ ماہ قبل فوت ہو گیاہے اور خود اس کے گاؤں والوں نے اسے دفن کیا ہے۔ اصل میں یہ الیاس ہے کون؟ کہیں یہ الیاس شیطان یا ابلیس تو نہیں؟ جس نے ڈاکٹر میں وسوسہ ڈالا اور اسے سیدھے راستے سے گمراہ کرتے ہوئے اس کی عاقبت خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ کیا ڈاکٹر اپنی عاقبت بخیر کرنے کے لیے اللہ سے مدد حاصل کرے گا یا شیطان کا ہمرکاب ہوکر جہنم کی آگ میں چلا جائے گا؟ لازمی دیکھیں اور شیطان کے مکر و حیلے اور فریب سے بچنے کے لیے اللہ، قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک زندگی کے نمونہ سے مدد حاصل کریں۔ اس کھیل کی ہدایت کاری سیروس مقدم نے انجام دی ہے۔

اداکار[ترمیم]

اس کھیل میں درج ذیل اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

امین تارخ

حامد کمیلی

لعیا زنگنے

اسماعیل خلج

ناصر ممدوح

ایرج نوذری

عبد الرضا اکبری

نفیسے روشن

شیرین بینا

شیوا خنیاگر

صدرالدین حجازی

افشین سنگ چاپ

غزالے جزائری

فرحناز منافی ظاہر

نگین عبد اللہی

پاشا رستمی

سارا زرین کفش

مرجان سپہری

اس کھیل کی موسیقی متن کارن ہمایونفر نے ترتیب دی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

اردوٹیوب ڈاٹ نیٹ[مردہ ربط]