افزودہ حقیقت
Appearance
افزودہ حقیقت (انگریزی: Augmented Reality) ایک طرزیات (ٹیکنالوجی) ہے جس میں موجودہ منظر کو بڑھا کر یا اس میں اضافہ کر کے صارف کو پیش کیا جاتا ہے۔ منظر میں تبدیلی کے لیے ایک اسکرین یا پردہ استعمال کیا جاتا ہے جو یا تو صارف کی آنکھوں پر چڑھا چشمہ ہو سکتا ہے یا اسے نظر آنے والا کوئی اور ڈسپلے جیسے کار کی ونڈ سکرین۔ پردے پر نظر آنے والے منظر کو حقیقی وقت میں عمل کاری سے گزارنے کے بعد حسابیہ (کمپیوٹر) اس میں کچھ اضافہ کر دیتا ہے جیسے کار کی سکرین پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی رفتار دکھانا یا چشمے میں نظر آنے والی عمارت کے حوالے سے اہم معلومات شامل کر دینا۔