الجامعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الجامعہ شیعہ حضرات کے نزدیک ایک روحانی کتاب ہے جسے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیان کیا اور اسے حضرت علی نے قلمبند کیا۔ اہل تشیع کے نزدیک قرآن مجید کے ساتھ ساتھ یہ مزید راہنمائی کا اصلی منبع و مآخذ حدیث نبوی ہے۔

تفصیل[ترمیم]

مختلف شیعہ منابع میں اس کا ذکر ہے بعض کے نزدیک یہ ایک صندوقچے میں موجود ہے جس میں گذشتہ انبیا کی کتابیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تلواریں شامل ہیں۔ نیز ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ کتاب ایک امام سے دوسرے امام کے پاس منتقل ہوتے ہوتے امام مہدی کے پاس پہنچی ہے۔ تمام ائمہ تشیع اپنی رہنمائی کے لیے اس کتاب کی طرف رجوع کرتے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]