العلماء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

’العلماء‘ اور ’لجنۃ العلماء‘ ایک ہی تنظیم کے دو نام ہیں۔ (انگلش نام: Al-Ulama)

معاشرے میں بڑھتی لادینیت اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن وسنت  سے تمسک ضروری ہے، جس طرح ہم  دیگر علوم وفنون  کے ماہرین کے پاس  جاتے ہیں، اسی طرح دین کے ماہر وشناسا علمائے کرام ہیں، کیونکہ یہ انبیا کے وارث ہیں۔ شیطان کی خواہش یہ ہے کہ علما وعوام میں  حائل خلیج وسیع ہو، ، جبکہ رحمن کی رضا اسی میں ہے کہ ان کا آپس میں تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو ۔ لجنۃ العلماء کا یہی مقصد ومشن ہے۔

اس عظیم مقصد کے حصول کے  لیے جس قدر ممکن ہو سکتا تھا، علما کے  ساتھ تعاون کی راہ ہموا ر کی گئی، ان کی خدمت اور دفاع  کو نصب العین بنایا گیا، تاکہ وہ یکسوئی سے دین کی خدمت کرسکیں، اسی طرح معاشرتی مسائل کے  حل کے لیے  ’علما فتوی کونسل‘ کا قیام معرض وجود میں لایا گیا، تاکہ جدید و قدیم پیش آمدہ مسائل کا مستند شرعی حل پیش کیا جاسکے۔

منہج اور نظریہ[ترمیم]

عقائد وعبادات اور معاملات کے شرعی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی،البتہ وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ شریعت کی تفہیم وتبلیغ کے لیے مؤثر وسائل و ذرائع کو استعمال کرنا از حد ضروری ہے، آج جو لوگ  ہمارے معاشرے میں دردِ سر اور باعثِ فتنہ بنے ہوئے ہیں، وہ علمائے کرام سے علم وتقوی میں فائق نہیں، البتہ انھوں نے میڈیا، سوشل میڈیا جیسے ان میدانوں کا رخ کیا ہے، جسے علما نے نظر انداز کیے رکھا تھا۔ لجنۃ العلماء کا مقصد اس طرف بھی بھرپور توجہ دینا ہے۔ انٹرنیٹ ایک وسیع دنیا ہے، جس پر دینی کام اگرچہ موجودہے، لیکن بہرصورت وہ بہت محدود ہے، جسے بہت زیادہ وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

ہمارا ہدف مختلف گروہ بندیوں ، تنظیموں اور جماعتوں کی تفریق  میں الجھے بغیر علما کی تعظیم وتوقیر کو نمایاں کرنا ہے اور علما اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے، ہمارے نزدیک ہر عالم کی عزت وتکریم اس کا حق ہے، جبکہ معاشرے کے ہر فرد کی دینی رہنمائی، جدید و قدیم مسائل میں شرعی موقف کا بیان  علما کی جماعت پر فرض ہے۔  اسلام اور اہلِ اسلام پر لادینیت اور بے عملی کی بڑھتی ہوئی یلغار کو روکنے کے لیے، اہل علم وافتا، اربابِ بصیر ت واجتہاد کا متحد ہونا  وقت کا تقاضا ہے، جبکہ نوجوانانِ ملت کا  علم واعتقاد میں رسوخ اور پختگی اور فتنوں سے بچنے کے لیے، بزرگوں کی زیرنگرانی رہنا از بس ضروری ہے۔

علماء فتوی کونسل [لجنة العلماء للإفتاء][ترمیم]

روزمرہ پیش آمدہ قدیم و جدید مسائل کے متعلق اب تک  چار سوسے زائد فتاوی جات  جاری کیے جاچکے ہیں۔ جن میں سے اہم  انگلش اور عربی میں بھی موجود ہیں،  ویب گاہ پر فتاوی اس ترتیب سے پیش کیے جا رہے ہیں کہ ایک ہی فتوی کو سات مختلف انداز سے دیکھا جا سکتا ہے۔جبکہ عنقریب منتخب فتاوی کتابی شکل میں بھی منظرِ عام پر آ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ موقع کی مناسبت سے اعلامیہ جات، بیانات  اس سے الگ ہیں،جن میں اسلام پسندوں کا موقف واضح کیا جاتا ہے۔

تعاونِ علما (بہبود علما، خدمتِ علما)[ترمیم]

اس کے تحت علما کو بیماری، قرض، شادی، تعلیم اور تحقیق وتصنیف وغیرہ کی مد میں تعاون کیا جاتا ہے۔

میڈیا اور سوشل میڈیا[ترمیم]

مستند علما  کی سرپرستی ورہنمائی میں رہتے ہوئے، ہم جدید وسائلِ دعوت کو  استعمال کرنے کے قائل ہیں، لہذا  علما ویب کے نام سے ہماری ایک منفرد ویب گاہ ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اب تک ہزاروں پوسٹس شیئرکی جاچکی ہیں اور ابھی تک یومیہ بنیادوں پر یہ سلسلہ اردو، انگلش، عربی اور سندھی ، چار  زبانوں میں  جاری ہے، جن میں قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ، علمائے کرام کے اقوال کو موقع کی مناسبت سے شیئر کیا جاتا ہے اور سیکڑوں لوگ اس سے  رہنمائی پا رہے ہیں۔  وقتا فوقتا ریکارڈ کیے جانے والے ٹاک شوز اور ویڈیوز  اس سے الگ ہیں۔وللہ الحمد

دیگر پراجیکٹس[ترمیم]

  • مصنفین علما
  • تعارف علما
  • اساتذہ مدارس
  • اطباء علما
  • شعبہ خواتین
  • مجلہ ’العلماء‘

ویب گاہ[ترمیم]

www.alulama.org