مندرجات کا رخ کریں

الفیۃ السیرۃ النبویہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الفیۃ السیرۃ النبویہ
(عربی میں: ألفية السيرة النبوية ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف عبد الرحیم عراقی   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع سیرت نبوی   ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

الفیۃ السیرۃ النبویہ "نظم الدرر السنية في السير الزكية" ایک منظوم سیرت نبوی (ص) ہے جسے محدث حافظ عبد الرحیم عراقی نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں مدینہ منورہ میں تصنیف کیا۔ یہ منظومہ ایک ہزار اشعار (ألفیہ) پر مشتمل ہے، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کو شعری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

حافظ عراقی ابتداً اپنی عاجزی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کے ساتھ کہتے ہیں:[1]

ترجمہ اشعار

[ترمیم]

کہتا ہے وہ جو اللہ ہی کی طرف بھاگنے والا ہے عبد الرحیم بن حسین، گناہ گار بندہ ہے

میں اپنے رب کی بہترین حمد کے ساتھ حمد کرتا ہوں اور درود و سلام کا تحفہ پیش کرتا ہوں

اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب اور اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ میری اس دعا کو قبول کرے جو میں نے زبان سے مانگی

کہ میں نبی اکرم (ص) کی سیرت کو نظم میں لاؤں ایک ایسی ألفیہ بناؤں جو مقصود کو جامع ہو

اور طالب علم کو یہ جان لینا چاہیے کہ سیرت کی کتابوں میں صحیح بھی ہوتا ہے اور وہ بھی جس پر نکیر کی گئی ہو

مقصود یہ ہے کہ وہ سب کچھ بیان کر دوں جو اہلِ سیرت نے ذکر کیا ہے، چاہے اس کی سند معتبر نہ ہو

اور اگر کسی روایت کے برخلاف کوئی صحیح روایت ہو تو میں وہی صحیح روایت ذکر کرتا ہوں اور اسے محفوظ کر لیتا ہوں

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. دار المنهاج: ألفية السيرة النبوية آرکائیو شدہ 2017-12-01 بذریعہ وے بیک مشین