مسند بقی بن مخلد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(المسند الکبیر سے رجوع مکرر)

مسند بقي بن مخلد کتب مسانید میں ایک نامورمسند جسے المسند الکبیر کہا جاتا ہے۔
بقی بن مخلد ( المتوفی 276ھ ) کی مسند اس دنیا کی سب سے عظیم مسند کہلاتی ہے علامہ ابن حزم فرماتے ہیں کہ "لم يولف في الاسلام مثلہ "۔اس جیسی کتاب اسلام میں تالیف نہیں ہوئی[1]

  • اس میں تقریباً تیرہ سو صحابہ سے روایتیں مروی ہیں۔
  • اس میں ہر صحابی کی روایت کو اکٹھا کر کے پھر ابواب پر مرتب کر دیا ہے۔ لہذا یہ کتاب بیک وقت مسند اور مصنف دونوں ہے۔
  • معلوم ہونا چاہیے کہ صحابہ کے روایتوں کی جو تعداد بتائی جاتی ہے وہ اسی مسند سے ماخوذ ہے۔ مسند احمد بن حنبل سے اس میں 3200 زیادہ احادیث ہیں[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. رسائل ابن حزم 2/178
  2. فهرسة ابن خير ص140