انجمن طلبا
ایک انجمن طلبہ، جسے مجازی طور مغربی ممالک میں طلبہ سرکار (student government) آزاد طلبہ اتحاد (free student union)، طلبہ سینات (student senate)، طلبہ ایسوسی ایشن (students' association)، طلبہ گِلڈ (guild of students) یا طلبہ مجلس کی سرکار (government of student body) ایک طلبا کی تنظیم ہے کئی کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں میں قائم رہتی ہے۔ بعض اعلٰی تعلیمی اداروں میں انجمنہائے طلبہ کو کیمپس ہی میں الگ عمارتیں فراہم ہوتی ہیں۔ اس کا مقصد سماجی، تنظیمی سرگرمیاں، نمائندگی اور رکنیت کے لیے تدریسی عملے کی تائید کا قائم رکھنا ہے۔
ریاستہائے متحدہ امریکا میں انجمن طلبہ سے اکثر وہ ڈھانچے کی عمارت مراد ہوتی ہے جو یونیورسٹی کی ملکیت میں ہوتی ہے اور اس کا مقصد طلبہ کو کسی انتظامی مجلس کے بغیر خدمات فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اسے اسٹوڈنٹ ایکٹیویٹی سنٹر کہا جاتا ہے، حالانکہ ایسوسی ایشن آف کالج یونین انٹرنیشنل (بالعموم امریکا ہی پر مرکوز) سیکڑوں کے تنظیمی ارکان رکھتی ہے۔ امریکا سے باہر انجمن طلبہ سے مراد ایک نمائندہ تنظیم ہے جو اسٹوڈنٹ ایکٹیویٹی سنٹر سے مختلف ہے۔