انمول موتی (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انمول موتی
سید علاؤ الدین کے ترجمہ کا سرورق
مصنفجان اسٹینبک
اصل عنوانThe Pearl
زباناردو
محل وقوعلا پاز، باخا کیلیفورنیا سر، 1940ء کی دہائی
تاریخ اشاعت انگریری
1947ء

انمول موتی (انگریزی: The Pearl) ایک امریکی انشا پرداز جان اسٹینبک کا مختصر مگر شہرہ آفاق ناول ہے جو 1947ء میں شائع ہوا۔ اس ناول کا مرکزی کردار موتی کا ایک غوطہ خور ہے جسے کینو کہا جاتا ہے۔ اس ناول میں مصنف نے انسان کی فطرت و طبیعت اور اس میں موجود طمع اور شر کے اسرار سے پردہ اٹھایا ہے۔ جانسٹین بک نے یہ ناول مکسیکو کے ایک علاقہ لاباز (جو مشہور امریکی شہر کیلیفورنیا کے باخا نامی علاقہ میں ہے) کی سماج سے وابستہ ایک داستان سے متاثر ہو کر لکھا ہے جسے جانسٹین بک نے موتیوں کے اس شہر کی 1940ء میں سیاحت کے دوران میں سنا۔[1] پھر 1947ء میں اس ناول نے ایک مکسیکی فلم کی شکل اختیار کر لی جو "لاپیرلا" کے نام سے منظر عام پر آئی۔ بعد ازاں یہی فلم 1987ء میں Ondu Muttina Kathe کے نام سے پردہ سیمیں پر نظر آئی۔ یہی ایک ناول ہے جو جان اسٹین بیک کی تخلیقات میں سب سے زیادہ سماجی حیثیت کا حامل ہے اور بڑے پیمانے پر ثانوی جماعتوں کے طلبہ میں مقبول ہوا۔[2] یہ ناول عموماً علامتی کہانی کے طور پر سنا سنایا جاتا ہے۔

اس مشہور ناول کے اردو میں متعدد تراجم شائع ہوئے ہیں جن میں شہریار پرواز، ممتاز شیریں، الطاف فاطمہ اور سید علاؤ الدین کے تراجم دستیاب ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The Pearls of La Paz, Kristian Beadle, Pacific Standard Magazine, July 6, 2010
  2. Simmonds, Roy S. "Steinbeck's The Pearl: A Preliminary Textual Study. ", Steinbeck Quarterly 22.01-02 (Winter/Spring 1989): 16-34