انٹرنیٹ کا دھوکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انٹرنیٹ کا دھوکا (انگریزی: Internet fraud) ایک قسم کا دھوکا ہے جس کے انجام دینے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ممکنہ طور پر یا تو غلط معلومات کا سہارا لیا جاتا ہے یا کوئی ضروری معلومات کو پوشیدہ رکھا جا سکتا ہے اس غرض کے لیے کہ جھانسے میں پھنسنے والے شخص کو روپیہ، جائداد، وراثت [1] ، یہاں تک اپنی عزت و آبرو سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انٹرنیٹ کے دھوکے کسی ایک مخصوص قسم کا جرم نہیں ہے بلکہ اس میں کئی جرائم ہو سکتے ہیں جو انٹرنیٹ پر ہر ممکن غیر قانونی اور مجرمانہ نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔[1] تاہم اس میں اور عام چوری میں فرق یہ ہے کہ اس جرم میں متاثرہ شخص دانستہ طور پر معلومات، دولت یا جائداد خاطی کو فراہم کرتا ہے۔[2] اس کا ایک فرق یہ بھی ہے کہ مجرمین کم وقت میں اور اکثر دور رہ کر اپنا جرم انجام دیتے ہیں۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Barney Warf (2018-05-16)۔ The SAGE Encyclopedia of the Internet (بزبان انگریزی)۔ SAGE۔ ISBN 9781526450432 
  2. Susan W. Brenner (2009-01-16)۔ Cyberthreats: The Emerging Fault Lines of the Nation State (بزبان انگریزی)۔ Oxford University Press۔ ISBN 9780190452568 
  3. Bonnie S. Fisher، Steven Lab (2010)۔ Encyclopedia of Victimology and Crime Prevention۔ Thousand Oaks, CA: SAGE Publications۔ صفحہ: 493۔ ISBN 9781412960472