مندرجات کا رخ کریں

اپاچی ہڈوپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اپاچی ہڈوپ
Hadoop Logo
تیار کردہApache Software Foundation
ابتدائی اشاعتدسمبر 10، 2011؛ 12 سال قبل (2011-12-10)
مستحکم اشاعت3.0.0 / 13 دسمبر 2017ء (2017ء-12-13)
ارتقائی حالتActive
پروگرامنگ زبانJava
آپریٹنگ سسٹمکراس پلیٹ فارم
صنفDistributed file system
اجازت نامہApache License 2.0
ویب سائٹhadoop.apache.org

اپاچی ہڈوپ (Apache Hadoop) ڈیٹا کے بڑے سیٹ کی پروسیسنگ اور سٹوریج کے لیے ایک آزاد مصدر فریم ورک ہے۔ ہڈوپ (Hadoop)کاروباری ادارے کو بڑے پیمانے پر منظم اور غیر منظم ڈیٹا سے تیزی سے بصیرت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اپاچی فاؤنڈیشن کے متعدد پراجیکٹ ایسی سروس فراہم کرتے ہیں جن کی مدد سے ہڈوپ کی تعیناتی، انضمام اور اس کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔

اپاچی ہڈوپ فریم ورک

[ترمیم]

بنیادی ہڈوپ فریم ورک ان ماڈیول پر مشتمل ہے

  • Hadoop Common

     اس میں وہ لائبریریاں اور اطلاقیے شامل ہیں جن کی دوسرے ہڈوپ ماڈیول کو ضرورت  ہوتی ہے

  • Hadoop Distributed File System - HDFS

       یہ منقسم فائل سسٹم ہے جو ڈیٹا کو عام مشینوں پر محفوظ کرتا ہے، جھرمٹ میں عمدہ مجموعی بینڈوڈتھ مہیا کرتا ہے۔

  • Hadoop YARN

       وسائل منتظم پلیٹ فارم  جو کلسٹر میں کمپیوٹنگ وسائل سنبھالتا ہے  اور اسے صارفین کی ایپلی کیشنز کی ترتیب کاری کے لیے  استعمال کرتا ہے۔

  • Hadoop MapReduce

       ایک بڑے پیمانے پر ڈیٹا پراسیس کرنے کے لیے پروگرامنگ ماڈل

ہڈوپ(Hadoop) کے پانچ اہم ستون

[ترمیم]

ہر پراجیکٹ ایک مخصوص فریضہ سر انجام دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور ہر ایک کی اپنی کمیونٹی اور انفرادی ریلیز دورانیہ ہے۔

مندرجہ ذیل پانچ ستون ہیں جو اسے انٹرپرائز کے لیے تیار بناتے ہیں۔

  • ڈیٹا مینجمنٹ Data Management
  • ڈیٹا رسائی Data Access
  • ڈیٹا انضمام اور بندوبست Data Access and Governance
  • سیکوریٹی Security
  • آپریشن Operations