ایمی ایلیسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایمی ایلیسن
معلومات شخصیت
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ - گیت نگارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایمی ایلیسن ایک امریکی گلوکارہ ہیں، وہ  جاز بلیوز موسیقار موز ایلیسن کی بیٹی ہیں [1]۔ ان کا بچپن لانگ آئی لینڈ میں گذرا۔ انھیں بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی تھی۔ وہ 1996 میں گلوکاری  شروع کرنے سے پہلے 1994 میں ریان ہیجکاک میں شامل ہوئیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ایمی ایلیسن لانگ آئی لینڈ میں پلی بڑھی، جہاں اس کی پرورش اس کے والدین، موسی اور آڈری ایلیسن نے کی۔ وہ ان کے چار بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایمی ایلیس کا ماننا ہے کہ بچپن میں شاید وہ واحد انسان تھیں جو لانگ آئی لینڈ، نیو یارک میں ملکی موسیقی سنتی  اور محسوس کرتیں تھیں۔

پیشہ ورانہ موسیقی[ترمیم]

ایمی ایلیسن نے اپنے  پیشہ ورانہ موسیقی سفر  کا آغاز "ایمی ایلیسن اینڈ دی موڈلنس" کے ساتھ کیا، ایک بینڈ جس نے نیو یارک شہر کے مشرقی گاؤں  میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 1994 میں ریان ہیجکاک(کنٹری گروپ لون جسٹس کے بانی) کے ساتھ مل کر موسیقی جوڑی پارلر جیمز بھی بنائی۔[2][3][4] 2010 میں، انھوں نے اپنے والد کے ساتھ بڈی جانسن کا گانا "یہ نئی صورت حال" جوڑی کے طور پر پیش کیا، جو ان کے البم "دی وے آف دی ورلڈ" میں شامل ہوا۔

 ایمی ایلیسن 2002 میں کینٹریل کے دورے پر اپنے فن  سے برطانیہ میں مشہور ہوئیں۔

بہت سے نقادوں کے خیال میں ایمی  ایلیسن کی موسیقی اکثر انتہائی افسردہ کرنے والے موضوعات پر مبنی ہوتی ہے۔ ایسا مشاہدہ کرنے والے ناقدین کے جواب میں ایمی  ایلیسن نے کہا، "شاید میں اپنے کام میں زندگی کے زیادہ دکھی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتی ہوں لیکن یہ ایک سنسنی خیز بات ہے جب آپ کو کسی گانے کے لیے اچھا خیال آتا ہے اور آپ اسے کر رہے ہوتے ہیں اور اس کے ذریعے ابلاغ کے راستے کھولتے ہیں۔ مجھے لائیو پرفارم کرنے کے دوران میں بہت اچھے تجربات حاصل ہوئے ہیں، جس میں لوگ حقیقی معنوں میں آپ سے جڑ جاتے ہیں، میرے گانوں میں ہمیشہ مزاح شامل ہوتا ہے۔"[5]

ناقدین ایمی ایلیسن کی موسیقی کا اس کے والد سے موازنہ  کرتے ہیں جو بالکل مختلف ہے۔ مارک کریسمین نے اظہار خیال کیا کہ اگرچہ ایلیسن کی موسیقی اس کے والد کی موسیقی سے ایک مختلف صنف ہے لیکن اس کے باوجود وہ "ایک جیسی مختصر، مزاحیہ مزاج اور انسانی طبیعت کودرپیش خطرات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔"[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Bio"۔ Amyallisonmusic.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2014 
  2. Hage, Erik۔ "Amy Allison Biography"۔ AllMusic۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2014 
  3. "Mose Allison"۔ The A.V. Club۔ 2 اپریل 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2014 
  4. "Mudhoney's 'Sun' Rising In مارچ"۔ Billboard۔ 2 نومبر 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2014 
  5. Mazor, Barry (ستمبر–اکتوبر 2001)۔ "Amy Allison"۔ No Depression۔ 14 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2014 
  6. Flippo, Chet (6 جولائی 1996)۔ "Summer Fun"۔ Billboard۔ صفحہ: 27