اینٹی فلرٹ کلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اینٹی فلرٹ کلب کی صدر ایلس جو سیڑھیوں کے آگے کھڑی ہے۔
صدر ایلس رائیلی

اینٹی فلرٹ کلب (انگریزی: Anti-Flirt Club) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک کلب تھا جو 1920ء کے دہے کے ابتدائی سالوں میں واشنگٹن ڈی سی میں فعال تھا۔[1] اس کلب کا مقصد یہ تھا کہ جواں سال عورتوں اور لڑکیوں کا تحفظ کیا جائے جو کاروں میں سوار مردوں کی ناچاقی توجہ کا مرکز بن چکی تھی۔ اینٹی فلرٹ کلب نے ایک "مخالف فلرٹنگ" ہفتے کا اہتمام کیا جو 4 مارچ 1923ء کو شروع ہوا۔[2][3] [4]


کلب کے چند سلسلہ وار اصول و ضوابط تھے جو سنجیدہ اور باعمل مشورے کے طور پر سمجھے جانے چاہیے تھے۔ وہ اس طرح تھے:[5]

  1. فلرٹ نہ کریں: جو جلد بازی میں فلرٹ کرتے ہیں وہ اکثر فرصت میں تاسف کرتے ہیں۔
  2. ایسے کار بانوں کی گاڑیوں میں سفر نہ کریں جو فلرٹ کرتے ہیں — یہ لوگ محض آپ کو چہل قدمی سے بچانے کے لیے سواری نہیں فراہم کرتے۔
  3. اپنی آنکھوں کو گھورنے کے کام میں مت ڈالیے، یہ اس سے کہیں زیادہ قیمتی ہیں۔
  4. ان آدمی کے ساتھ مت جایئے جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کسی بال نوچنے والی لڑائی کا حصہ بنیں۔
  5. آنکھ مت ماریے، ایک کی آنکھ کا پھڑکنا دوسرے کی آنکھ کے آنسو کا سبب بن سکتا ہے۔
  6. فلرٹ کنندہ اجنبیوں پر مت ہنسیے، انھیں ان لوگوں کے لیے بچا کر رکھیے جنہیں آپ جانتے ہیں۔
  7. کئی مردوں پر دار و گیر کی کوشش نہ کریں، کئی کے ساتھ فلرٹ کرنے سے آپ اپنے چہیتے کو کھو دیں گی۔

اسی طرح سے کچھ اور اصول بھی تھے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Sally J. Scholz (2000)۔ "Catcalls and Military Strategy"۔ $1 میں Judith Presler، Sally J. Scholz۔ Peacemaking: Lessons from the Past, Visions for the Future۔ Rodopi۔ ISBN 90-420-1562-4 
  2. Gail Ghai (1985)۔ "Driving Home"۔ The Women's Review of Books۔ Old City Publishing, Inc.۔ 2 (12): 16۔ doi:10.2307/4019732 
  3. Cheris Kramarae، Paula A. Treichler، Ann Russo (1992)۔ Amazons, Bluestockings and Crones: A Feminist Dictionary۔ Pandora۔ ISBN 0-04-440863-3 
  4. "Washington girls have organized to protect selves from unwelcome advances"۔ Lowell Sun۔ March 6, 1923 
  5. "10 GIRLS START WAR'S ON AUTO INVITATION"۔ Washington Post۔ مارچ 28, 1923۔ 17 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2019 

بیرونی روابط[ترمیم]