واشنگٹن ڈی سی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
واشنگٹن شہر کا طائرانہ منظر

واشنگٹن ڈی سی ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دارالحکومت ہے۔ اس کے نام سے منسلک ڈی سی کا مطلب "ڈسٹرکٹ آف کولمبیا" ہے جو وفاقی ضلع ہے جس میں دارالحکومت واقع ہے۔ امریکی دستور کے مطابق یہ امریکہ کی کسی بھی ریاست کا حصّہ نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی بنیاد 16 جولائی 1790ء کو وفاقی ضلع کی حیثیت سے رکھی گئی۔ ضلع کے قیام کے لئے زمین ریاست میری لینڈ اور ورجینیا سے حاصل کی گئی۔

شہر کا نام انقلاب امریکہ کے عسکری رہنما اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے نام پر رکھا گیا۔

یہاں امریکی محکمہ دفاع کے مرکزی دفاتر پینٹاگون، عالمی بینک (ڈبلیو بی)، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس کے علاوہ مختلف ملکی و بین الاقوامی اداروں کے صدر دفاتر ہیں۔

شہر صرف ڈی سی یا ڈسٹرکٹ یا صرف واشنگٹن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے نام کے ساتھ وضاحت اس لئے ضروری ہوتی ہے کیونکہ شمال مغربی امریکہ میں ایک ریاست کا نام بھی واشنگٹن ہے۔

امریکہ محکمہ مردم شماری کے مطابق 2012ء میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کل آبادی 632,323 ہے اور آبادی کے لحاظ سے یہ امریکہ کا 24 بڑا شہر ہے۔


امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس بھی یہیں واقع ہے۔

دارالحکومت[ترمیم]

واشنگٹن ڈی سی پوسٹ