لابی
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
لابی (lobby) ایک انگریزی لفظ ہے جس کے معنی برآمدہ۔ یعنی وہ سائبان جس ک طرف ملحق کمروں کے دروازے کھلتے ہوں۔ مگر موجودہ زمانہ میں یہ لفظ ایک سیاسی اصطلاح بن گیا ہے۔ جس کا مفہوم ہے:پالیسی تبدیل کرانے کے لیے حکومت پر اثر انداز ہونا۔ چوں کہ ابتدائی زمانہ میں اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کرنے کے لیے اسمبلی کے برآمدے استعمال ہوتے تھے۔ اسی لیے لابی کا لفظ دھیرے دھیرے اس مفہوم کے لیے سیاسی اصطلاح بن گیا۔
لابی کی سیاست کا آغاز ابتداءا انگلینڈ میں ہوا۔ اس کے بعد یہ امریکہ پہنچا۔ امریکا میں ہر چیز صنعت بن جاتی ہے۔ چنانچہ یہ بھی ایک صنعت بن گیا۔ امریکا میں باقاعدہ رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں جو حکومتوں سے فیس لے کر یہ کام کرتی ہیں۔ لابی کی ضرورت چھوٹے ملکوں کو بھی ہوتی ہے اور بڑے ملکوں کو بھی۔ مثلا بنگلہ دیش ایک بہت چھوٹا ملک ہے مگر امریکا میں اس کی لابی کرنے والی دوکمپنیاں موجود ہیں۔ ان کمپنیوں کا خاص مقصد بنگلہ دیش کی چائے کے لیے امریکا میں اپنا مارکیٹ قائم رکھنا ہے۔ جاپان اپنی برآمدی مصنوعات کا 37 فیصد حصہ امریکا بھیجتاہے،جنوبی کوریا 40 فیصد اور تائیوان 50 فیصد۔ اگر امریکا کی قانون ساز اسمبلی یہ قانون منظور کر دے کہ غیر ملکی مصنوعات امریکا میں داخل نہیں ہوں گی تو ان ملکوں کی اقتصادیات نہایت گہرے طور پر متاثر ہوں گی۔ اس لیے یہ ممالک اس معاملہ میں بہت حساس رہتے ہیں۔ ان ممالک کے نمائندے امریکا کے حکومتی حلقوں میں گھوم پھر کر پتہ کرتے ہیں کہ امریکی حکمراں اپنی درآمدی پالیسی میں کسی تبدیلی کی بات تو نہیں سوچ رہے ہیں اور اگر ان کو اس قسم کا کوئی اشارہ ملتاہے تو وہ فورا لابی کا عمل شروع کردیتے ہیں۔