دار الحکومت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دارالحکومت سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

دار الحکومت (انگریزی: Capital City) ایسا شہر یا علاقہ جہاں سے کسی ملک کا نظام چلایا جاتا ہے یا جہاں قومی و سرکاری ادارے اور دفاتر موجود ہوں دار الحکومت کہلاتا ہے۔

نام[ترمیم]

دار الحکومت لفظ کا مطلب ہوتا ہے "حکومت کا گھر"، "حکومتی جگہ" "شہر اقتدار" یا "سربراہ شہر"۔ موجودہ وقت میں تو دار الحکومت کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ جب خلافت ہوتی تهی تو اس وقت دار الخلافہ یا دارالخلافت کہا جاتا تها۔

اقسام[ترمیم]

خاص طور پر دار الحکومت سے مراد ملکی یا قومی دار الحکومت مراد لیا جاتا ہے۔ لیکن عام طور پر اس کے علاوہ بھی دار الحکومت ہوسکتے ہیں جیسے ضلعی دار الحکومت، تحصیلی دار الحکومت اور دیگر اقسام بھی ہوسکتی ہیں۔

مشترکہ دارالحکومت[ترمیم]

دو ریاستوں کا نظم نسق کبھی کبھار ایک ہی دارالحکومت کے ذمہ ٹہرتا ہے۔ ہندوستان میں دو دارلحکومتیں ایسے ہیں جو دو دو ریاستوں کے انتظامی امور انجام دیتے ہیں۔ ایک دارالحکومت کا نام چنڈی گڑھ ہے جو شمالی ہندوستانی کی دوریاستیں پنجاب اور ہریانہ کا مشترکہ دارالحکومت ہے۔ دوسرے مشترکہ دارالحکومت کا نام حیدرآباد ہے جو جنوبی ہندوستان کی ریاستیں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے انتظامی امور انجام دیتا ہے۔

مختلف ممالک اور ان کے دار الحکومت[ترمیم]

  • پاکستان:اسلام آباد
  • بھارت: نئی دہلی
  • چین:بجنگ
  • افغانستان: کابل
  • ترکی: انقرہ
  • امریکہ:واشنگٹن
  • ایران:تہران
  • سعودی عرب: ریاض
  • متحدہ عرب امارات: ابوظہبی
  • کینیڈا: اوٹاوا
  • نیپال: کٹھمنڈو
  • مصر: قاہرہ
  • سوڈان:خرطوم
  • اسپین: میڈرڈ
  • برطانیہ: لندن

تفصیل[ترمیم]

سیاسی اعتبار سے دار الحکومت، حکومت سے متعلقہ مخصوص شہر یا قصبہ ہوتا ہے، دوسرے الفاظ میں دار الحکومت وہ شہر ہوتا ہے جہاں حکومتی دفاتر، مجلس گاہیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو وہ شہر جو کسی علاقہ میں معاشی مرکز کی اہمیت رکھتے تھے وہی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کرتے گئے اور وہی دار الحکومت قرار پائے مثلاً لندن یا ماسکو۔

دار الحکومت قدرتی طور پر ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں یا انتظامی قابلیت رکھتے ہیں مثلاً وکیل، صحافی، سماجی محققین وغیرہ۔ دار الحکومت کسی ملک کے معاشی، ثقافتی و سماجی مرکز کے طرح ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومتوں کو دار الحکومت جیسے بڑے شہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات بھی کرنے پڑتے ہیں، اور دار الحکومت تبدیل بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جسکی مثال برازیل کی ہے جہاں ریو ڈی جینیرو میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے براسیلیا کو دار الحکومت بنایا گیا۔ ایسے ہی اعلانات جنوبی کوریا کی حکومت بھی کر چکی ہے جو سیول کو زیادہ رش والی جگہ قرار دے کر یونگی گونگجو کو دار الحکومت بنانا چاہتی ہے۔

ایسی بھی مثالیں موجود ہیں جہاں کسی ملک کے ایک سے زیادہ دار الحکومت ہیں یا کوئی مخصوص دار الحکومت نہیں ہے۔ جسکی مثالیں درج ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں[ترمیم]