اوڈیشا
![]() | اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے دیگر متعلقہ مضامین کا ربط درج کرنے میں مدد کریں۔ |
اوڈیشا | |
---|---|
(اڑیہ میں: ଓଡ଼ିଶା)(سنسکرت میں: उड़ीसा)(انگریزی میں: Odisha) | |
- state - | |
پرچم | |
تاریخ تاسیس | 1 اپریل 1936 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ![]() |
دارالحکومت | بھونیشور |
تقسیم اعلیٰ | بھارت |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 20°09′N 85°30′E / 20.15°N 85.50°E |
رقبہ | 155707 مربع کلومیٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 41974218 (2011)[3] |
• مرد | 21212136 (2011)[3] |
• عورتیں | 20762082 (2011)[3] |
مزید معلومات | |
سرکاری زبان | اڑیہ |
آیزو 3166-2 | IN-OR[4] |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1261029 |
![]() |
|
![]() |
|
درستی - ترمیم ![]() |
"اوڈیشا"؛ بھارت (ہندوستان) کی ایک مشرقی ریاست ہے، جو جغرافیائی اعتبار سے شمال میں "جھارکھنڈ" اور "بنگال" کے کچھ حصے سے، جنوب میں "آندھرا پردیش" سے، مشرق میں "بحرِ ہند" سے اور مغرب میں "چھتیس گڑھ" سے ملا ہوا ہے۔ اس کی دار السلطنت "بھونیشور" (Bhubaneswar) ہے، کسی زمانہ میں "کٹک" شہر (Cuttack) بھی اوڈیشا کی راجدھانی ہوا کرتا تھا، یہاں کی سرکاری اور خاص کر یہاں کے ہندؤوں کی مادری زبان "اُڑیا" (Odia) ہے (کچھ جگہوں پر مسلمانوں کی مادری زبان بھی "اُڑیا" ہے) اور رقبہ (Area) کے اعتبار سے ہندوستان کا آٹھواں بڑا علاقہ کہلاتا ہے، معیشت میں سولہویں نمبر پر اور آبادی کے لحاظ سے گیارہویں نمبر آتا ہے۔
قدیم تاریخ (برطانوی سامراجی دَور) میں "اڑیسہ، بنگال اور بہار" ایک ہی ریاست "بنگال پریزیڈنسی" (Bengal Presidency) میں آتا تھا، "22 مارچ سن 1912ء" میں بہار و بنگال کو الگ کرکے ایک الگ ریاست "بہار و اڑیسہ پرووِنس " (صوبہ بہار اور اڑیسہ) بنا دیا گیا، پھر "اپریل سن 1936ء" میں اڑیسہ کو بہار سے الگ کرکے ایک مستقل ریاست قرار دے کر اڑیسہ کی موجودہ حدود بندی کر دی گئی اور نام ہو گیا "اڑیسہ پرووِنس" (Orissa Province)۔ آزادی کے بعد 15 نومبر سن 2000ء کو "بہار" کو بھی دو حصوں میں کرکے جنوبی حصہ کا نام "جھارکھنڈ" (Jharkhand) رکھ دیا گیا۔
صوبۂ اوڈیشا اپنی قبائلی ثقافتوں (خاندانی کلچرز) اور یہاں کی بہت سی مندروں کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے، ہندؤوں کی ایک بڑی تِیرتھ گاہ "جگناتھ مندر" بھی یہیں واقع ہے، سن 2011ء کو اڑیسہ (Orissa) کا نام بدل کر اوڈیشا (Odisha) کر دیا گیا ، اب اردو میں بعض "اوڈیشا" اور بعض "اڈیشہ" لکھتے ہیں۔
اڑیسہ کے قدیم ناموں میں سے یہ ہیں: "اُتکَل"، "کَلِنگ"، "مَہا کنتَرا"، "اوڈرا" یا "اوڈرا دیش"، "اوڈیانہ"، "جنوبی کوسالہ"، "کنوَل منڈل"، "کونگوڈا"، "تِری کلنگا"، "توسالی"، "چیدی" یا "چیدی راشٹر"، "گونڈوانہ"۔
یہاں کے قدیم راجاؤں میں "اشوک" (268 سے 232 قبل مسیح) معروف ہے۔
موجودہ اڈیشہ دنیوی تعلیم اور طبی سہولیات میں دوسری بہت سی ریاستوں سے آگے ہے۔
یہ صوبہ اس وقت 30 اضلاع پر مشتمل ہے، یہاں بھی "چاول" کی کاشت زیادہ ہوتی ہے، ساحلی علاقوں میں "ناریل" بھی بکثرت پایا جاتا ہے، یہاں کی صوبائی پرند میں "نیل کَنٹھ"، جنگلی جانور میں "سمبر" اور "بنگال ٹائیگر" آتا ہے، شمالی اور مغربی علاقوں کا بیشتر حصہ جنگلات اور پہاڑیوں پر مشتمل ہے، شمالی اور مغربی جنگلی علاقوں میں "ہاتھی" بھی پائے جاتے ہیں۔
صوبۂ "اوڈیشا" میں ہندوستان کا ساتواں سب سے بڑا نیشنل پارک اور شیروں اور ہاتھیوں کا محفوظ مقام ( Tiger and Elephant Reserve) بھی ہے، جس کا نام "سِملی پال نیشنل پارک" (Similipal National Park) ہے، جو دو ہزار، سات سو سات مُربَّع کیلو میٹر ( 2,750 Square Km) زمین پر گِھرا ہوا ہے۔
ہندوستان کی ایک مشہور بندرگاہ "پرادیپ بندرگاہ" (Paradip Port) بھی یہیں پر موجود ہے، ساحلی علاقوں میں سیلاب کا سامنا بھی ہوتا رہتا ہے۔
"چیلیکا جھیل" (Chilika Lake) بھی یہیں پر واقع ہے، جو ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے، "بحرِ ہند" سے جڑی ہوئی ہے، جو "گیارہ سو پانچ مربع کیلومیٹر" ( square km 1,105) پر پھیلی ہوئی ہے۔
"مہا ندی" مشرقی وسطی ہندوستان کا ایک اہم دریا ہے۔ اس کا رقبہ لگ بھگ 141،600 مربع کلومیٹر (54،700 مربع میل) ہے اور اس کا مجموعی طور پر 858 کلومیٹر (533 میل) کا فاصلہ ہے۔ "مہا ندی"؛ "ہیرا کود ڈیم" کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دریا "چھتیس گڑھ" اور اوڈیشا کی ریاستوں میں بہتا ہے۔
"نیتا جی سبھاس چندر بوس سیتو" •Netaji Subhas Chandra Bose Setu• (جسے "نیتا جی سیتو" بھی کہا جاتا ہے) دریائے کاٹھاجوڈی" پر ایک پل ہے جو "کٹک" میں جوڈیشل اکیڈمی کے قریب "بیلووی پوائنٹ" •Belleview Point• کو "تریشولیا" •Trishulia• سے جوڑتا ہے۔ پُل کی لمبائی 2.88 کلو میٹر ہے اور یہ اوڈیشا کا سب سے لمبا پُل ہے۔
"پوری بیچ" یا "گولڈن بیچ" بھارت کی ریاست اوڈیشہ ریاست میں پوری شہر کا ایک ساحل ہے۔ یہ "خلیجِ بنگال" کے کنارے ہے۔ یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز اور ہندو مقدس جگہ ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اور اسی شہر میں "جگناتھ مندر" واقع ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "صفحہ اوڈیشا في GeoNames ID". GeoNames ID. اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021ء.
- ↑ "صفحہ اوڈیشا في ميوزك برينز.". MusicBrainz area ID. اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021ء.
- ^ ا ب پ http://www.censusindia.gov.in/pca/DDW_PCA0000_2011_Indiastatedist.xlsx
- ↑ ربط : میوزک برائنز ایریا آئی ڈی — ناشر: MetaBrainz Foundation
5. https://en.m.wikipedia.org/wiki/Odisha
بیرونی روابط[ترمیم]
- ریاستی حکومتِ ا
- httpsal Website of Orissa State Tourismآرکائیو شدہ [Date missing] بذریعہ orissatourism.gov.in [Error: unknown archive URL]
|
![]() |
ویکی کومنز پر اوڈیشا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |