جگن ناتھ مندر، پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
رات میں مندر کا نظارہ

جگن ناتھ مندر بھگوان جگن ناتھ کی یاد میں تعمیر کردہ ایک مندر ہے، یہ مندر پوری، اڑیسہ میں واقع ہے۔ اس مندر کو ہندوؤں کے چار دھام میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یہ مندر ویشنو فرقے کا ہے۔ مندر کی سالانہ "رتھ یاترا" جشن بہت مشہور ہے۔ اس میں مندر کے تینوں اہم دیوتا، بھگوان جگن ناتھ، ان کے بڑے بھائی بلبھدر اور بہن سبھدرا تینوں، تین الگ الگ خوبصورت رتھوں پر تخت نشین ہوکر شہر کی یاترا (سفر) پر نکلتے ہیں۔.[1][2]

کلنگ کے گنگ شاہی خاندان کے راجا انتورمن چوڈگنگ دیو نے مندر کی تعمیر شروع کی تھی۔[3]

خیال ہے کہ ہر ہندو اپنی زندگی میں ایک بار یہاں ضرور آنا چاہتا ہے، یعنی یہ جگہ ہندوؤں کے لیے ایک خاص "تیرتھ استھان" (زیارت گاہ) ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Nugteren، Albertina (2010). "Weaving Nature Into Myth: Continuing Narratives Of Wood, Trees, And Forests In The Ritual Fabric Around The God Jagannath In Puri". Journal For The Study Of Religion, Nature And Culture 4.2: 159–172. 
  2. "Jagannath Temple History"۔ Time۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. Amalananda Ghosh۔ An Encyclopaedia of Indian Archaeology۔ BRILL Academic۔ صفحہ 161۔ آئی ایس بی این 90-04-09264-1۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. "Jagannath Temple"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔