سؤل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سیول سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سؤل
Seoul

서울시
جنوبی کوریا کے خصوصی شہر
سؤل خصوصی شہر
서울특별시
  نقل نگاری
 • ہنگل رسمِ خط 서울
 • ہانجا 서울
 • نظر ثانی شدہ رومن سازی Seoul Teukbyeolsi
 • McCune–Reischauer Sŏul T'ŭkpyŏlsi
سؤل
سؤل
Flag of سؤلSeoul
پرچم
باضابطہ لوگو سؤلSeoul
Seal of Seoul
جنوبی کوریا کا نقشے پر سؤل
جنوبی کوریا کا نقشے پر سؤل
متناسقات: 37°34′N 126°58′E / 37.567°N 126.967°E / 37.567; 126.967متناسقات: 37°34′N 126°58′E / 37.567°N 126.967°E / 37.567; 126.967
ملک Flag of South Korea.svg جنوبی کوریا
علاقہ سیول دارالحکومت علاقہ
اضلاع
حکومت
 • قسم سؤل میٹروپولیٹن حکومت
میئر کونسل
 • میئر Park Won-soon (Minjoo Party of Korea)
 • کونسل سؤل میٹروپولیٹن کونسل
 • قومی نمائندگی
 - قومی اسمبلی
49 / 300
16.3% (کل نشستیں)
49 / 253
19.4% (حلقہ نشستیں)
رقبہ[1]
 • جنوبی کوریا کے خصوصی شہر 605.21 کلو میٹر2 (233.67 مربع میل)
بلندی 38 میل (125 فٹ)
آبادی (October 31, 2014[2])
 • جنوبی کوریا کے خصوصی شہر 10,117,909
 • کثافت 17,000/کلو میٹر2 (43,000/مربع میل)
 • میٹرو 25,620,000
 • نام آبادی 서울 사람 (Seoul saram), 서울시민 (Seoul-simin), Seoulite
 • لہجہ Gyeonggi
پرندہ Korean magpie
رنگ Seoul Red[3]
پھول Forsythia
رسم الخط Seoul fonts (Han River and Namsan)
بختاور Haechi
نعرہ “Hi Seoul” (Literally "Soul of Asia")
Song "S.E.O.U.L." (Sung by Super Junior & Girls' Generation)
درخت Ginkgo
خام ملکی پیداوار (میٹرو) امریکی ڈالر 845.9 بلین [4][5]
خام ملکی پیداوار فی کس (میٹرو) US$ 34,355 [4][5]
ویب سائٹ seoul.go.kr

سؤل (انگریزی: Seoul، کوریائی: 서울) جنوبی کوریا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی کا حامل یہ شہر دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے جو سیول قومی دارالحکومت علاقہ کہلاتا ہے۔ اس میں جنوبی کوریا کی اہم بندرگاہ انچیون اور گیونگی-ڈو کے علاقے بھی شامل ہیں اور اس علاقے کی کل آبادی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بنتی ہے۔ جنوبی کوریا کی نصف سے زائد آبادی اس علاقے میں رہتی ہے جس کی ایک چوتھائی دارالحکومت سیول کی باسی ہے۔ یہ ملک کا سیاسی، ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے۔ ایک خاص شہر کی حیثیت سے یہ براہ راست قومی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

شہر دریائے ہان کے طاس پر ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے اور شمالی کوریا کی سرحد اس سے صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔

ایک اہم مالیاتی و ثقافتی مرکز کی حیثیت سے سیول ایک عالمی شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شہر 1988ء کے گرمائی اولمپکس اور 2002ء فیفا عالمی کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔ 2007ء میں اسے دنیا کا تیسرا اور ایشیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا۔

شہر کی تقریباً تمام آبادی کوریائی ہے جبکہ چینی اور جاپانی باشندوں کی قلیل تعداد بھی یہی رہائش پذیر ہے۔ غیر ملکی تارکین وطن کی آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اِس وقت وہ کل آبادی کا دو فیصد ہیں۔

شہر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہ ایشیا کے بڑے شہروں میں پرامن ترین شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے دو بڑے مذہب بدھ مت اور عیسائیت ہیں۔

سیول دنیا کی بڑے کاروباری اداروں کا مرکز ہے جس میں سام سنگ، ایل جی اور ہیونڈائی شامل ہیں۔ یہ ایشیا کا اہم ترین کاروباری مرکز ہے۔ حالانکہ سیول ملک کے کل 0.6 فیصد رقبے پر پھیلا ہے لیکن یہ ملک کے کل جی ڈی پی کا 21 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کا فی کس جی ڈی پی خطے کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔

جڑواں شہر[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. خطا در حوالہ: حوالہ بنام seoul1 کے لیے کوئی متن فراہم نہیں کیا گیا ().
  2. http://rcps.egov.go.kr:8081/ageStat.do?command=month
  3. "Color". 
  4. ^ 4.0 4.1 "Global city GDP 2014". Brookings Institution. اخذ کردہ بتاریخ 18 November 2014. 
  5. ^ 5.0 5.1 This includes Incheon and Gyeonggi Province
‘‘https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=سؤل&oldid=2057020’’ مستعادہ منجانب