مندرجات کا رخ کریں

کٹھمنڈو

متناسقات: 27°42′N 85°20′E / 27.700°N 85.333°E / 27.700; 85.333
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کھٹمنڈو سے رجوع مکرر)
کٹھمنڈو
काठमाडौं
میٹروپولیٹن شہری بلدیہ
دار الحکومت
ضلع کا انتظامی مرکز
کاٹھمنڈو میٹروپولیٹن شہر
काठमाडौँ महानगरपालिका
کٹھمنڈو دربار کا تاریخی چوک
بدھ ناتھ اسٹوپا
کھٹمنڈو کا گھنٹہ گھر
«دهرہرا» دیدبان کے مینار، 2015ء کے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔
ناراین ہیٹی دربار محل
کھٹمنڈو کا منظر، شہر کے مغرب میں واقع پہاڑی بلندیوں سے دکھائی دیتا ہے۔
کٹھمنڈو
پرچم
نعرہ: میری میراث، میرا فخر، میرا کاٹھمنڈو
کٹھمنڈو is located in Nepal
کٹھمنڈو
کٹھمنڈو
نیپال میں کٹھمنڈو کا مقام
متناسقات: 27°42′N 85°20′E / 27.700°N 85.333°E / 27.700; 85.333
ملکنیپال
ملک نیپال
پردیشباگمتی پردیش
ضلعکٹھمنڈو ضلع
قیام900 کی دہائی قبل مسیح[1]
انتظامی تقسیمات32 وارڈ
حکومت
 • چیف ایگزیکٹو آفیسرپورنا بھاکتا تندولکر
رقبہ
 • کل49.45 کلومیٹر2 (19.09 میل مربع)
بلندی1,400 میل (4,600 فٹ)
آبادی (2021ء)[2]
 • کل862,400
 • کثافت17,000/کلومیٹر2 (45,000/میل مربع)
زبانیں
 • مقامینیپال بھاسا (یا نیوار زبان), نیپالی, شیرپا, تمانگ, گرنگ, ماگر, سونوار/کیرانتی, تبتی
 • سرکارینیپال بھاسا (یا نیوار زبان), نیپالی, انگریزی
منطقۂ وقتنیپال معیاری وقت (UTC+5:45)
ڈاک رمز44600 (GPO), 44601, 44602, 44604, 44605, 44606, 44608, 44609, 44610, 44611, 44613, 44614, 44615, 44616, 44617, 44618, 44619, 44620, 44621
ٹیلی فون کوڈ01
مشعر انسانی غربتکم 25.8 ادنی
شرح خواندگیIncrease 98% اعلی
ویب سائٹwww.kathmandu.gov.np

کٹھمنڈو (نیپالی زبان: काठमाडौं، [کاٹھماڈَوں‎]) نیپال کا سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے۔ دریائے باگمتی کے کنارے پندرہ لاکھ آبادی کا یہ شہر، شہری اور نیم شہری آبادی پر مشتمل ہے۔ شہر دریا کے ساتھ وادی میں آباد ہے جہاں دو مزید شہر پٹن اور بھکتہ پور واقع ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]

خیال ہے کہ کاٹھمنڈو کی وادی 900 سال قبل مسیح میں آباد ہوئی ہو گی جہاں سے کئی سو سال قبل مسیح کی اشیاء دستیاب ہوئی ہیں اور 185ء کی تحریریں بھی دستیاب ہوئی ہیں۔ سب سے پرانی عمارت تقریباً ایک ہزار سال پرانی ہے۔ خیال ہے کہ چھٹی صدی عیسوی میں بدھ اور اس کے پیروکار آج کے پٹن کے علاقہ میں آباد تھے، جس کا بہرحال کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہو سکا ہے۔ پٹن کے گرد چار سٹوپا کے بارے میں خیال ہے کہ یہ تیسری صدی قبل مسیج میں مورین بادشاہ اشوکا نے تعمیر کیے تھے۔ بدھ کی کہانیوں کی طرح اشوکا کے بھی وہاں آنے جانے کی کہانیاں مشہور ہیں لیکن ثبوت دستیاب نہیں ہو سکے۔ لیکن سٹوپا کے تیسری صدی قبل مسیح یا اس کے لگ بھگ کی تعمیر لگتے ہین۔ کیرانٹ کھٹمنڈو کی وادی کے پہلے حکمران ہیں جن کے بارے میں دستاویز دستیاب ہیں۔ ان کے محل کے باقیات پٹن کے قریب ہرنیاوارنا مہاویہارا میں موجود ہیں جس کو پاتوکودون کہتے ہیں۔ لچھاوی حکمران جن کی تحریریں 464ء کی ہیں کیرانٹ کے بعد دوسرے حکمران تھے اور جن کے ہندوستان کے گپتا حکمرانوں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ مالا حکمرانوں نے نیپال پر بارہویں صدی عیسوی سے سترہویں صدی تک حکومت کی جن سے کھٹمنڈو کی یہ وادی شاہ حکمران خاندان کے پرتھوی نارائن شاہ نے فتح کی اور موجودہ نیپال کی بنیاد رکھی۔ کٹھمنڈو میں موجود زیادہ تر تاریخی عمارات مالا دور حکومت کی ہیں۔

روایات کے مطابق ما‍ضی میں علاقہ ایک جھیل پر مشتمل تھا جس کا پانی شاکیامونی بدھ کے پیروکار منجوشری نے جنوب میں ایک چٹان کاٹ کر بہا دیا تھا اور اس طرح علاقہ میں رہنے کے لیے جگہ دستیاب ہوئی۔ موجودہ نام کا ماخذ واضح نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ اس کا نام کشتہ (کاٹھ) منڈپ سے نکلا ہے جس کا مطلب سنسکرت میں لکڑی کا مندر ہے۔

موجودہ شہر

[ترمیم]

کاٹھمنڈو کی موجودہ وادی میں تین شہر ہیں۔ کاٹھمنڈو، دریائے باگمتی کے جنوب میں پٹن اور بھکتہ پور۔ کاٹھمنڈو اور پٹن ایک ساتھ دریا کے دونوں طرف کنارے کنارے چلتے ہیں جبکہ بھکتہ پور مشرقی طرف پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ پٹن میں کئی غیر ملکی رہتے ہیں اور وہاں ہی غیر ملکی امدادی ایجنسیوں کے دفاتر بھی ہیں۔

آب و ہوا

[ترمیم]
آب ہوا معلومات برائے پوکھارا (1981-2010)
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 19.7
(67.5)
22.2
(72)
26.7
(80.1)
29.8
(85.6)
30.1
(86.2)
30.6
(87.1)
30.0
(86)
30.2
(86.4)
29.3
(84.7)
27.5
(81.5)
24.1
(75.4)
20.7
(69.3)
26.7
(80.1)
یومیہ اوسط °س (°ف) 13.4
(56.1)
15.7
(60.3)
19.8
(67.6)
22.8
(73)
24.3
(75.7)
25.8
(78.4)
26.0
(78.8)
26.1
(79)
25.1
(77.2)
22.1
(71.8)
18.0
(64.4)
14.4
(57.9)
21.1
(70)
اوسط کم °س (°ف) 7.1
(44.8)
9.2
(48.6)
12.8
(55)
15.7
(60.3)
18.4
(65.1)
20.9
(69.6)
22.0
(71.6)
22.0
(71.6)
20.8
(69.4)
16.7
(62.1)
11.9
(53.4)
8
(46)
15.5
(59.9)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 23
(0.91)
35
(1.38)
60
(2.36)
128
(5.04)
359
(14.13)
669
(26.34)
940
(37.01)
866
(34.09)
641
(25.24)
140
(5.51)
18
(0.71)
22
(0.87)
3,901
(153.58)
ماخذ: Sistema de Clasificación Bioclimática Mundial[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "History"۔ Kathmandu.gov.np۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-16
  2. "Provincial/District/Local reports: Madhesh Province"۔ Census Nepal 2021۔ Central Bureau of Statistics
  3. "An Overview of the Central Development Region (CR)" (PDF)۔ Internal-displacement.org۔ 2019-01-07 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-25
  4. NEPAL-POKHARA AIRPORT. Centro de Investigaciones Fitosociológicas. Retrieved 26 September 2014.