ریاض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ریاض

نشان
ریاض در سعودی عرب قرار گرفته‌است
ریاض
ریاض
ریاض در نقشہ سعودی عرب
متناسقات: 24°38′N 46°43′E / 24.633°N 46.717°E / 24.633; 46.717متناسقات: 24°38′N 46°43′E / 24.633°N 46.717°E / 24.633; 46.717
ملک
حکومت
 - میئر عبداللہ بن عبدالرحمان
 - گورنر منطقہ ریاض فیصل بن بندر آل سعود
رقبہ
 - کُل 1,300 کلومیٹر2 (501.9 میل2)
بلندی 612 میٹر (2,008 فٹ)
آبادی (2010)[1]
 - کُل 5,700,000
منطقۂ وقت عربیہ معیاری وقت (یو ٹی سی+3)
پوسٹل کوڈ (5 ہندسیں)
رموز علاقہ +966-11
ویب سائٹ www.arriyadh.com
ریاض، سعودی عرب


ریاض مملکت سعودی عرب کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے جو علاقہ نجد کے صوبہ الریاض میں واقع ہے۔ 2005ء، سعودی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاض شہر کی آبادی بیالیس لاکھ ساٹھ ہزار ہے جو سعودی عرب کی کل آبادی کا 20 فیصد ہے۔


تاریخ[ترمیم]

اسلام سے پہلے کے ادوار میں یہ علاقہ ہجار کے نام سے آباد تھا۔ علاقہ موسمی ندیوں سے سراب ہوتا ہے، اور کئی علاقوں میں زیر زمین پانی تک رسائی ممکن ہے۔ تاریخی اعتبار سے علاقہ باغیچوں اور کھجور کے لیے مشہور تھا، اور ریاض کے معنے بھی باغ کے ہیں۔ موجودہ نام شروع میں صرف چند علاقوں کے لیے استعمال کیا گیا جہاں باغات تھے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سارا علاقہ ہی اسی نام سے جانا جانے لگا۔

اٹھارویں صدی عیسوی تک ریاض، سعودی ریاست کا حصہ تھا جسکا دارالحکومت درعیہ تھا۔ 1818ء میں ترکوں کے ہاتھوں درعیہ کی تباہی کے بعد ریاض کو دارالحکومت بنایا گیا۔ 1902ء سے عبدالعزیز بن عبدالرحمن السعود نے تعمیر نو شروع کی اور ریاض دارالحکومت کے ساتھ 1932ء میں جدید سعودی عرب کی بنیاد ڈالی۔ سفارتی دارالخلافہ 1982ء تک جدہ ہی رہا۔ 1960ء میں شہر کی آبادی جو پچاس ہزار نفوس پر مشتمل تھی اب بڑھ کر پنتالیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جسکی وجہ سے شہر کو کئی تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ شہر کی منصوبہ بندی آبادی بڑھنے کی اتنی تیز رفتار کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی تھی۔

کسی دور کا ایک چھوٹا قصبہ اب دنیا کے بڑے شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔ آبادی میں پہلا بڑا اضافہ 1950ء میں تیل کی دولت کے استعمال کی شروعات سے ہوا جب قدیم حصوں کو گرا کر جدید صنعتی تعمیرات کا آغاز کیا گیا۔ آج ریاض دنیا کے تیزی سے بڑھتے شہروں میں سے ایک ہے۔

شہری انتظام[ترمیم]

شہر کو 17 انتظامی میونسپلٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو مرکزی ریاض میونسپلٹی اور ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہیں جسکا سربراہ صوبہ ریاض کا گورنر ہوتا ہے۔ ہر میونسپلٹی اپنے علاقہ کے انتظامات کی زمہ دار ہے، اور ان میں سے ہے علاقہ اپنی سی خصوصیات رکھتا ہے۔ ان میں سے چند ایک اہم علاقہ درج ذیل ہیں۔

  • البطحا شہر کا مرکز ہے، اور شہر کا قدیم ترین علاقہ ہے، اور یہاں ہی قصرالمسمک واقع ہے جو انیسویں صدی عیسوی میں حکمران السعود خاندان کی رہائش گاہ رہا۔ یہ سیاحوں کی لیے خاص کشش لیے ہوۓ ہے، اسکے علاوہ مغرب میں ریاض کا عجائب گھر واقع ہے۔
  • علیا ڈسٹرک شہر کا روح رواں ہے جو شہر کا صنعتی اور رہائشی علاقہ کہا جا سکتا ہے۔ جو خریداری و تفریح کے مواقع لیے ہوۓ ہے۔
  • سفارتی علاقہ (Diplomatic Quarter or DQ) غیر ملکی سفارتخانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ یہاں موجود باغوں اور کھیل کے میدانوں کی وجہ سے اسکو شہر کا سر سبز و شاداب علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ اسلامی دنیا کے لیے ایک شہر نمونہ کے طور پر ہے۔
  • قصرالحکم وہ علاقہ ہے جہاں اسی نام کا انصاف محل موجود ہے جہاں گورنر عام لوگوں سے ملتا ہے اور انکے مسائل سن کر حل کے لیے احکامات جاری کرتا ہے۔ یہ علاقہ بھی اپنی قدیم عمارتوں کی وجہ سی خاصی شہرت رکھتا ہے۔
  • الخبر زیادہ تر غیر ملکی تارکین وطن کا پسندیدہ علاقہ ہے۔
  • الدرا کا علاقہ کاروباری مراکز اور روائتی عمارتوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے اور یہاں ہی مشہور زمانہ شاہی محل الموئکلہ واقع ہے۔
  • صلاح الدین کا علاقہ اپنے کاروباری مراکز اور ہوٹلوں کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں سے بھرا رہتا ہے۔

موسمیات[ترمیم]

ریاض چونکہ ریگستان میں ہے اور دنیا کی وسطی علاقوں میں سے ہے اس لئے یہاں سورج زیادہ پڑتا ہے اورگرمی زیادہ ہوتی ہے۔ریاض میں گرمی کا موسم سب سے زیادہ مدّت تک رہتا ہے تاہم سردی بھی بہت سخت ہوتی ہے لیکن سردی کا موسم کم عرصے تک رہتا ہے۔ ریاض کے موسمیات کا تفصیل اس طبول میں ملاحظہ کیجئے :


ریاض کا موسم
مہینہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
بلند ترین سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 21.4
(70.5)
24.8
(76.6)
32
(90)
37
(99)
46.1
(115)
47
(117)
48
(118)
47.8
(118)
44.5
(112.1)
42
(108)
39
(102)
33
(91)
32
اوسطاً بلند سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 20.1
(68.2)
23
(73)
27.6
(81.7)
34
(93)
40.6
(105.1)
42.7
(108.9)
43.4
(110.1)
43.2
(109.8)
41.3
(106.3)
37.1
(98.8)
28.6
(83.5)
21
(70)
33.1
(91.6)
یومیہ اوسط سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 14.4
(57.9)
16.9
(62.4)
21.1
(70)
26.9
(80.4)
32.9
(91.2)
35.4
(95.7)
36.6
(97.9)
36.5
(97.7)
33.3
(91.9)
28.2
(82.8)
21.4
(70.5)
16.1
(61)
26.6
(79.9)
اوسطاً کم سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) 6.9
(44.4)
9
(48)
15
(59)
21.3
(70.3)
26.7
(80.1)
28.6
(83.5)
31.1
(88)
29.5
(85.1)
26.7
(80.1)
22.9
(73.2)
14.3
(57.7)
8.4
(47.1)
19.9
(67.8)
کم ترین سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) -2
(28)
0.5
(32.9)
4.5
(40.1)
11
(52)
18
(64)
21
(70)
23.6
(74.5)
22.7
(72.9)
16.1
(61)
13
(55)
7
(45)
1.4
(34.5)
-2
بارش م م (انچ) 11.7
(0.461)
10.5
(0.413)
24.7
(0.972)
23.3
(0.917)
2.6
(0.102)
0
(0)
0
(0)
0
(0)
0
(0)
0.7
(0.028)
6.9
(0.272)
13
(0.51)
94.6
(3.724)
نمی 47 38 34 28 17 11 10 12 14 21 36 47 26
اوسطاً یومیہ ترسیب 5.8 4.8 9.8 9.0 3.5 0.0 0.0 0.0 0.0 1.2 3.4 6.3 45.2
ماخذ: [2]

آبادیات[ترمیم]

تاریخی آبادیات
سال آبادی ±%
1918 18,000
1924 30,000 +66.7%
1944 50,000 +66.7%
1952 80,000 +60.0%
1960 150,000 +87.5%
1972 500,000 +233.3%
1978 760,000 +52.0%
1987 1,389,000 +82.8%
1992 2,776,000 +99.9%
1997 3,100,000 +11.7%
2009 4,873,723 +57.2%
2013 5,899,528 +21.0%
مآخذ: مردم شماری ڈیٹا

ریاض شہر کی آبادی 1935 میں 40 ہزار تھی اور1949 میں 83 ہزار تک پہنچی۔شہر کی آبادی کہیں دہائیوں میں تیزی سے بڑھتی گئی 1960 میں آبادی 5 ملین سے تجاوز کرگئی۔

اہم عمارات[ترمیم]

tayyab1993bc@yahoo.com

خارجی ربط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ "Population". Statistical Yearbook 47 (2011). Central Department of Statistics & Information. http://www.cdsi.gov.sa/yb47/Pages/MixChapter2.htm۔ اخذ کردہ بتاریخ 15 November 2013.
  2. ^ "Surface annual climatological report". PME. http://www.pme.gov.sa/Riyadh%20Old.htm۔ اخذ کردہ بتاریخ 17 August 2009.