مندرجات کا رخ کریں

آزادانہ تجارت کا خطہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


آزادانہ تجارت کا خطہ یا فری ٹریڈ زون (FREE TRADE ZONE) ایک بندرگاہ یا اس سے منسلک ایک مخصوص کیا گیا علاقہ جہاں غیر ممنوعہ اشیاء درآمدی محصولات کے بغیر لائی جا سکتی ہیں۔ ایسے علاقے کسی ملک کی حکومت کی طرف سے اس مقصد کے لیے مخصوص کر دیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی درآمدی محصول دیے بغیر ان تجارتی اشیاء کو اس خطے میں ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، گاہکوں کو دکھایا جا سکتا ہے اور مصنوعات بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور برآمدی محصولات ادا کیے بغیر دوبارہ برآمد کیا جا سکتا ہے۔ ان اشیاء پر محصولات صرف اس وقت لگائے جاتے ہیں جب یہ اشیاء کسٹمز اتھارٹی کے تحت آنے والے کسی دوسرے علاقے سے گزرتی ہیں۔