یو ایس ایڈ
Appearance
یو ایس ایڈ (USAID) امریکی حکومت کا ایک ادارہ ہے۔ اپنے نام سے یہ ایک امداد دینے والا ادارہ لگتا ہے لیکن یہ United States Agency for International Development کا مخفف ہے۔
ایجنسی کا جائزہ | |
---|---|
قیام | November 3, 1961 |
پیش رو agency | |
صدر دفتر | Ronald Reagan Building واشنگٹن ڈی سی |
ملازمین | 3,909 career U.S. employees (2012) |
محکمہ افسرانِاعلٰی |
|
ویب سائٹ | usaid.gov |
پاورقی حاشیہ | |
[1][2] |
اس ادارے کا مشن "to partner to end extreme poverty and to promote resilient, democratic societies while advancing the security and prosperity of the United States." ہے یعنی انتہائی غربت کے خاتمے کی مدد کرنا اور لچکدار جمہوری معاشروں کو پروان چڑھانا تاکہ امریکا کی حفاظت اور خوش حالی بڑھ سکے۔ پہلے اس ادارے کا نام International Cooperation Administration تھا جس سے حاکمیت کی بو آتی تھی اس لیے 1961 میں اس کا نام بدل کر ایک شوگر کوٹڈ نام دیا گیا۔ یہ ادارہ اگرچہ امریکی حکومت کے لیے کام کرتا ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے یہ ایک وفاقی خود مختار ادارہ ہے۔
اعتراضات
[ترمیم]- یو ایس ایڈ پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ اس کا اصل مقصد غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ سیاسی دخل اندازی کے لیے سازگار ماحول بنانا ہے یا پھر کسی غیر ملکی صنعتکار کا مفاد بڑھانا ہے۔
- امداد کے طور پر ملنے والی رقم سے اشیاء اور سازوسامان صرف مخصوص کمپنیوں سے ہی خریدا جا سکتا ہے۔
- امداد حاصل کرنے والے کسی بھی ملک میں ہونے والی ترقی پائیدار ثابت نہیں ہوئی لیکن امریکی نفوذ پائیدار رہا۔
- پہلے لفظ قرض استعمال کیا جاتا تھا جس پر سود ہوتا تھا۔ اب نہ قرض کا لفظ استعمال ہوتا ہے نہ سود کا مطالبہ۔ پھر بھی امداد لینے والے کسی بھی ملک کا قرض کم نہیں ہو سکا۔
- یو ایس ایڈ پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ اپوزیشن کی مدد کر کے حکومت کو کمزور کرتی ہے اور الیکشن پر اثر انداز ہوتی ہے۔ برازیل کی مثال بہت واضح ہے۔
- افغانستان پر نظر رکھنے والے غیر سرکاری گروہوں کے مطابق افغانستان کو دی جانے والی امداد کا 40 فیصد امداد فراہم کرنے والے ممالک ہی وصول کر گئے۔
- William Blum نے الزام لگایا تھا کہ سی آئی اے اور دوسری ایجینسیوں کے ایجنٹ اپنی کارروائیاں یو ایس ایڈ کی آڑ میں کرتے ہیں۔
- 1990 میں جب یمنی سفیر عبد اللہ صالح اشتال نے عراق میں مجوزہ مسلح امریکی جارحیت کے خلاف ووٹ دیا تو یونائیٹڈ نیشن میں امریکی سفیر Thomas Pickering اٹھ کر یمنی سفیر کے پاس آیا اورکہا کہ یہ تمھارا سب سے مہنگا انکار ہے۔ اس کے فوراً بعد یو ایس ایڈ نے یمن کی امداد بند کر دی۔[3][4]
اقتباس
[ترمیم]- غیر ملکی امداد ایک بدترین مصیبت ہے جو غریب ممالک کو جھیلنی پڑتی ہے۔ کسی ناقد نے طنزیہ کہا ہے کہ غیر ملکی امداد وہ رقم ہے جو حکومت کی طرف سے حکومت کو حکومت کے لیے دی جاتی ہے۔
- "foreign aid is one of the worst afflictions that poor nations suffer. As one critic quipped, foreign aid is money from governments, to governments, for governments."[5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- جوزف اسٹگلیز
- اقتصادی غارت گر
- انسائڈ جوب
- غلام بنانے کے طریقے
- نوم چومسکی
- کیرول کوئیگلی
- بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹ
بیرونی ربط
[ترمیم]حوالے
[ترمیم]- ↑ "Agency for International Development"۔ 13 اپریل 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2014
- ↑ "USAID History"۔ یو ایس ایڈ۔ 15 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2014
- ↑ Hornberger, Jacob" But Foreign Aid Is Bribery! And Blackmail, Extortion, and Theft Too! آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fff.org (Error: unknown archive URL)" September 26, 2003
- ↑ U.S. State Department, Country Fact Sheets - Background Note: Yemen. 12 March 2012
- ↑ How I Robbed the World Bank