نیو انگلینڈ

متناسقات: 44°12′20.00″N 70°18′23.13″W / 44.2055556°N 70.3064250°W / 44.2055556; -70.3064250
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
[1]
The Pine Tree flag of New England
پرچم
نعرہ: "An appeal to heaven"
Location of New England (red) in the United States
Location of New England (red) in the United States
اجزا
سب سے بڑا میٹروپولیٹن علاقہ
سب سے بڑا شہربوسٹن, میساچوسٹس
رقبہ
 • کل186,458 کلومیٹر2 (71,991.8 میل مربع)
 • زمینی162,362 کلومیٹر2 (62,688.4 میل مربع)
آبادی (2015 est.)[2]
 • کل14,727,584
 • کثافت90.7/کلومیٹر2 (234.9/میل مربع)
نام آبادیNew Englander, Yankee[3]
خام ملکی پیداوار[4]
 • کل$953.9 بلین (2015)
لہجےنیو انگلینڈ انگریزی، نیو انگلینڈ فرانسیسی

نیو انگلینڈ شمال مشرقی ریاستہائے متحدہ کی چھ ریاستوں پر مشتمل ایک جغرافیائی خطہ ہے جس میں کنیکٹیکٹ، میئن، میساچوسٹس، نیو ہیمپشائر، روڈ آئلینڈ اور ورمونٹ کی ریاستیں شامل ہیں۔ اس کی سرحد مغرب میں ریاست نیویارک اور شمال مشرق میں کینیڈا کے صوبوں نیو برنسوک اور شمال میں کیوبیک سے ملتی ہے۔ بحر اوقیانوس مشرق اور جنوب مشرق میں ہے اور لانگ آئی لینڈ کھاڑی جنوب مغرب میں ہے۔ بوسٹن نیو انگلینڈ کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ میساچوسٹس کا دار الحکومت بھی ہے۔ گریٹر بوسٹن سب سے بڑا میٹروپولیٹن علاقہ ہے، جس میں نیو انگلینڈ کی آبادی کا تقریباً ایک تہائی حصہ آباد ہے۔ اس علاقے میں ورسیسٹر، میساچوسٹس (نیو انگلینڈ کا دوسرا سب سے بڑا شہر)، مانچسٹر، نیو ہیمپشائر (نیو ہیمپشائر کا سب سے بڑا شہر) اور پراویڈنس (رہوڈ آئی لینڈ کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر) شامل ہیں۔

1620 میں، پیوریتان عیسائیوں نے پلائی ماؤتھ کالونی قائم کی، جو امریکا میں انگریزوں کی دوسری کامیاب بستی تھی، جو 1607 میں ورجینیا میں جیمز ٹاؤن سیٹلمنٹ کے بعد قائم کی گئی تھی۔ اگلے 126 سالوں میں، اس خطے کے لوگ چار فرانسیسی اور ہندوستانی جنگوں میں لڑے، یہاں تک کہ انگریزی نوآبادیات اور ان کے اروقوئی Iroquois (ریڈ انڈین) اتحادیوں نے امریکا میں فرانسیسیوں اور ان کے الغونقوائن Algonquian (ریڈ انڈین) اتحادیوں کو شکست دی۔

18ویں صدی کے آخر میں، نیو انگلینڈ کی کالونیوں کے سیاسی رہنماؤں نے "نوآبادیات کی رضامندی کے بغیر برطانیہ کے ٹیکسوں" کے خلاف مزاحمت شروع کی۔ رہوڈ آئی لینڈ کے رہائشیوں نے ایک برطانوی جہاز کو پکڑ کر جلا دیا جو غیر مقبول تجارتی پابندیاں نافذ کر رہا تھا اور بوسٹن کے رہائشیوں نے برطانوی چائے کو بندرگاہ میں پھینک دیا۔ برطانیہ نے میساچوسٹس سے خود مختاری کو ختم کرنے والے تعزیری قوانین کے ایک سلسلے کے ساتھ جواب دیا جسے نوآبادیات نے "ناقابل برداشت اعمال" کہا۔ یہ تصادم 1775 میں امریکی انقلابی جنگ کی پہلی لڑائیوں اور موسم بہار 1776 میں برطانوی حکام کو علاقے سے نکالنے کا باعث بنا۔ اس خطے نے ریاستہائے متحدہ میں غلامی کے خاتمے کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور یہ صنعتی انقلاب کے ذریعے تبدیل ہونے والا امریکا کا پہلا خطہ تھا جو ابتدائی طور پر بلیک اسٹون اور میرمیک دریا کی وادیوں پر مرکوز تھا۔

بڑے شہر[ترمیم]

ذیل میں نیو انگلینڈ کے پندرہ بڑے شہروں کی آبادی اور قوسین میں ان کا میٹروپولیٹن رقبہ مربع میٹر میں دیا گیا ہے؛

  1. میساچوسٹس کا پرچم بوسٹن، میساچوسٹس: 655,884 (4,739,385)
  2. میساچوسٹس کا پرچم ووسٹر، میساچوسٹس: 183,016 (931,802)
  3. روڈ آئلینڈ کا پرچم پروویڈنس، روڈ آئلینڈ: 179,154 (1,609,533)
  4. میساچوسٹس کا پرچم سپرنگفیلڈ، میساچوسٹس: 153,991 (630,672)
  5. کنیکٹیکٹ کا پرچم برج پورٹ، کنیکٹیکٹ: 147,612 (945,816)
  6. کنیکٹیکٹ کا پرچم نیو ہیون، کنیکٹیکٹ: 130,282 (861,238)
  7. کنیکٹیکٹ کا پرچم سٹیمفورڈ، کنیکٹیکٹ: 128,278
  8. کنیکٹیکٹ کا پرچم ہارٹفورڈ، کنیکٹیکٹ: 124,705 (1,213,225)
  9. نیو ہیمپشائر کا پرچم مانچسٹر، نیو ہیمپشائر: 110,448 (405,339)
  10. میساچوسٹس کا پرچم لوویل، میساچوسٹس: 109,945
  11. میساچوسٹس کا پرچم کیمبرج، میساچوسٹس: 109,694
  12. کنیکٹیکٹ کا پرچم واٹربری، کنیکٹیکٹ: 109,307
  13. میساچوسٹس کا پرچم نیو بیڈفورڈ، میساچوسٹس: 94,845
  14. میساچوسٹس کا پرچم بروکٹن، میساچوسٹس: 94,779
  15. میساچوسٹس کا پرچم کوئنسی، میساچوسٹس: 93,397

انتخابات[ترمیم]

ذیل میں ریاستہائے متحدہ امریکا میں سنہ ١٩٠٠ء سے سنہ ٢٠١٢ء تک کے صدارتی انتخابات میں جیتنے والی پارٹیوں اور ان کے ووٹوں کا تناسب نیو انگلینڈ کی ہر ریاست کے لیے الگ الگ دیا گیا ہے۔ سرخ رنگ کے چوکھٹے ریپبلیکن پارٹی اور نیلے رنگ کے ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت کو نمایاں کرتے ہیں۔

سال کنیکٹیکٹ میئن میساچوسٹس نیو ہیمپشائر روڈ آئلینڈ ورمونٹ نیو انگلینڈ ریاستہائے متحدہ امریکا
2012 58.1% 56.3% 60.7% 52.0% 62.7% 66.6% 59.1% 51.1%
2008 60.6% 57.7% 61.8% 54.1% 62.9% 67.5% 60.6% 52.9%
2004 54.3% 53.6% 61.9% 50.2% 59.4% 58.9% 57.7% 50.7%
2000 55.9% 49.1% 59.8% 48.1% 61.0% 50.6% 56.1% 48.4%
1996 52.8% 51.6% 61.5% 49.3% 59.7% 53.4% 56.8% 49.2%
1992 42.2% 38.8% 47.5% 38.9% 47.0% 46.1% 44.4% 43.0%
1988 52.0% 55.3% 53.2% 62.5% 55.6% 51.1% 49.5% 53.4%
1984 60.7% 60.8% 51.2% 68.7% 51.7% 57.9% 56.2% 58.8%
1980 48.2% 45.6% 41.9% 57.7% 47.7% 44.4% 44.7% 50.8%
1976 52.1% 48.9% 56.1% 54.7% 55.4% 54.3% 51.7% 50.1%
1972 58.6% 61.5% 54.2% 64.0% 53.0% 62.7% 52.5% 60.7%
1968 49.5% 55.3% 63.0% 52.1% 64.0% 52.8% 56.1% 43.4%
1964 67.8% 68.8% 76.2% 63.9% 80.9% 66.3% 72.8% 61.1%
1960 53.7% 57.0% 60.2% 53.4% 63.6% 58.6% 56.0% 49.7%
1956 63.7% 70.9% 59.3% 66.1% 58.3% 72.2% 62.0% 57.4%
1952 55.7% 66.0% 54.2% 60.9% 50.9% 71.5% 56.1% 55.2%
1948 49.5% 56.7% 54.7% 52.4% 57.6% 61.5% 51.5% 49.6%
1944 52.3% 52.4% 52.8% 52.1% 58.6% 57.1% 52.4% 53.4%
1940 53.4% 51.1% 53.1% 53.2% 56.7% 54.8% 52.8% 54.7%
1936 55.3% 55.5% 51.2% 49.7% 53.1% 56.4% 50.9% 60.8%
1932 48.5% 55.8% 50.6% 50.4% 55.1% 57.7% 49.1% 57.4%
1928 53.6% 68.6% 50.2% 58.7% 50.2% 66.9% 53.2% 58.2%
1924 61.5% 72.0% 62.3% 59.8% 59.6% 78.2% 63.3% 54.0%
1920 62.7% 68.9% 68.5% 59.8% 64.0% 75.8% 66.7% 60.3%
1916 49.8% 51.0% 50.5% 49.1% 51.1% 62.4% 51.1% 49.2%
1912 39.2% 39.4% 35.5% 39.5% 39.0% 37.1% 36.6% 41.8%
1908 59.4% 63.0% 58.2% 59.3% 60.8% 75.1% 60.2% 51.6%
1904 58.1% 67.4% 57.9% 60.1% 60.6% 78.0% 60.4% 56.4%
1900 56.9% 61.9% 57.6% 59.3% 59.7% 75.7% 59.4% 51.6%

بیرونی روابط[ترمیم]

سیاسی
تاریخی
نقشے
ثقافت

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Clockwise from top: skyline of بوسٹن, میساچوسٹس, Massachusetts's financial district at night; a building of ییل یونیورسٹی in نیو ہیون، کنیکٹیکٹ, کنیکٹیکٹ; a view from Nubble Light on Cape Neddick, میئن; view from ماؤنٹ مینسفیلڈ, ورمونٹ; and a fisherman on Cape Cod, میساچوسٹس.
  2. "Resident Population in the New England Census Division"۔ US Census Bureau۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 29, 2014 
  3. "Yankee"۔ The American Heritage Dictionary۔ Boston: Houghton Mifflin Company۔ 2000۔ اخذ شدہ بتاریخ March 28, 2011 
  4. "Gross domestic product (GDP) by state (millions of current dollars)"۔ U.S. Department of Commerce. Bureau of Economic Analysis۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2015 

44°12′20.00″N 70°18′23.13″W / 44.2055556°N 70.3064250°W / 44.2055556; -70.3064250