مندرجات کا رخ کریں

خلیج میکسیکو

خلیج میکسیکو of Mexico
Golfo de México[ا]
Bathymetry of the Gulf of Mexico
مقامAmerican Mediterranean Sea
متناسقات25°N 90°W / 25°N 90°W / 25; -90 (خلیج میکسیکو of Mexico)
ماخذ دریاریو گرانڈے، دریائے مسیسپی، Mobile River, Panuco River, Jamapa River, Pascagoula River, Tecolutla River, Usumacinta River, Apalachicola River
بحر/بحیرہ ماخدAtlantic Ocean, بحیرہ کریبین
طاس ممالک
  • Cuba
  • Mexico
  • United States of America
زیادہ سے زیادہ چوڑائی1,500 کلومیٹر (4,900,000 فٹ)
سطحی رقبہ1,550,000 کلومیٹر2 (600,000 مربع میل)
اوسط گہرائی1,615 میٹر (5,299 فٹ)[2]
زیادہ سے زیادہ گہرائی3,750 تا 4,384 میٹر (12,303 تا 14,383 فٹ)[2]
خلیج میکسیکو کی ایک سہ جہتی تصویر
Cantarell

خلیج میکسیکو (انگریزی: Gulf of Mexico ہسپانوی: Golfo de México) دنیا کے عظیم ترین آبی اجسام میں سے ایک ہے جو براعظم شمالی امریکا اور کیوبا کے درمیان واقع ہے۔ شمال مشرق، شمال اور شمال مغرب میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے ساحلوں اور جنوب مغرب اور جنوب میں میکسیکو اور جنوب مشرق میں کیوبا سے ملحق یہ عظیم خلیج تقریباً دائرے کی شکل میں ہے۔ اس کی چوڑائی 810 بحری میل (1500 کلومیٹر) ہے۔ یہ عظیم خلیج امریکا اور کیوبا کے درمیان واقع آبنائے فلوریڈا کے ذریعے بحر اوقیانوس سے منسلک ہے اور میکسیکو اور کیوبا کے درمیان واقع رودباد یوکاتان کے ذریعے بحیرہ کیریبین سے منسلک ہے۔ بڑے سمندروں سے زیادہ تعلق نہ ہونے کی وجہ سے خلیج میکسیکو میں بہت چھوٹی لہریں اٹھتی ہیں۔ خلیج کا مدور علاقہ تقریباً 6,15,000 مربع میل (ایک اعشاریہ چھ ملین مربع کلومیٹر) ہے۔ یہ خلیج سب سے زیادہ گہرے مقام پر 14 ہزار 383 فٹ (4 ہزار 384 میٹر) گہری ہے۔ خلیج کے نیم گرم پانیوں کے باعث یہاں طوفان بہت زیادہ آتے ہیں جن میں 2005ء کا کترینا طوفان زیادہ معروف ہے جس سے امریکا میں زبردست جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

  1. Usually, in Spanish, the name of the country is spelled México; however, in Peninsular (European) Spanish, the variant Méjico is used alongside the usual version. According to the Diccionario panhispánico de dudas by the Royal Spanish Academy اور Association of Academies of the Spanish Language, the version with J is also correct; however, the spelling with X is recommended, as it is the one used in Mexico.[1]

  1. México in Diccionario panhispánico de dudas by Royal Spanish Academy اور Association of Academies of the Spanish Language, Madrid: Santillana. 2005. ISBN 978-8-429-40623-8.
  2. 1 2 "{{subst:PAGENAME}} Facts about the Gulf of Mexico"۔ GulfBase.org۔ 2009-12-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-11-27