نیشنل جیوگرافک سوسائٹی

نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی (National Geographic Society) دنیا کی سب سے بڑی تعلیمی اور سائنسی انجمن ہے۔ اس کی بنیاد 1888 میں واشنگٹن ڈی سی امریکا میں رکھی گئی۔ 1890 سے یہ انجمن 9000 مہماتی اور تحقیقاتی منصوبوں کی سرپرستی کر چکی ہے۔ اور انسان کے زمین، آسمان اور سمندر کے علم میں بے پناہ اضافہ کر چکی ہے۔
13 جنوری 1888 کو 33 غیر معمولی مہم جو جن کا اس دنیا کو جاننے کا شوق بے حد وسیع تھا، واشنگٹن ڈی سی میں اکٹھے ہوئے اور جغرافیائی علم کے اضافے کے لیے ایک انجمن کی بنیاد رکھی۔ اس انجمن کا پہلا صدر ہبرڈ تھا۔ آہستہ آہستہ انجمن کے اراکین بڑھتے گئے۔
سوسائیٹی ایک غیر متعصب ادارہ ہے۔ اس کی سویں سالگرہ پر 1988 میں اس کے صدر نے کہا ہم مسلمان، مسیحی، ہندو، یہودی، بدھ اور ہر مذہب کے ماننے والے اور ہر رنگ کے لوگ اور 164 آزاد ملکوں کے شہری ہیں۔
نیشنل جیوگرافک میگزین
[ترمیم]اکتوبر 1888 میں انجمن کی سرگرمیوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے نیشنل جیوگرافک میگزین شروع کیا گیا۔ سوسائیٹی ایک غیر منافع بحش ادارہ ہے۔ میگزین کی قیمت کا 80 فیصد میگزین کا خرچہ ہوتا ہے اور 20 فیصد سوسائیٹی کے تحقیقی کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔ میگزین انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی چھپتا ہے۔ سوسائیٹی کا ایک ٹی وی چینل بھی ہے۔
- بین الاقوامی ادارے
- ریاستہائے متحدہ میں 1888ء کی تاسیسات
- ریاستہائے متحدہ میں قائم سائنسی تنظیمیں
- واشنگٹن، ڈی سی میں قائم غیر منافع بخش تنظیمیں
- ریاستہائے متحدہ کی تعلیمی تنظیمیں
- واشنگٹن ڈی سی میں عجائب گھر
- ریاستہائے متحدہ کی کمپنیاں
- ریاستہائے متحدہ میں غیر سرکاری تنظیمیں
- غیر منافع بخش تنظیمیں
- تعلیمی تنظیمیں
- 1888ء کی تاسیسات
- امریکی جرائد
- ریاستہائے متحدہ میں کلب اور سوسائٹیاں
- جغرافیہ