جان ویسلی 17جون 1703ء سموئیل اور سوسنہ ویسلی کے ہاں انگلستان میں پیدا ہوئے[3]۔ آپ کے والد سموئیل ویسلی ایک مسیحی مبلغ تھے اور آپ کی والدہ اپنی حکمت اور ذہانت کی وجہ سے مشہور تھیں [4]۔ آپ ایک انگریزی پادری اورالٰہیات دان تھے۔ آپ کا تعلق چرچ آف انگلینڈ سے تھا۔ آپ کی تخصیص بطور ڈیکن 1725ء میں ہوئی ۔ جان ویسلی کی بیوی کا نام میری ویزائل تھا۔ آپ نے ہمراہ اپنے بھائی چارلس ویسلی اور جارج وائٹ فیلڈ کے میتھوڈسٹ ازم کی بنیاد رکھی۔ آپ 2 مارچ 1791ء میں خالقِ حقیقی سے جاملے [5]۔
↑Wesley, John". Dictionary of National Biography. London: Smith, Elder & Co. 1885–1900.
↑Picirilli, Robert Grace, Faith, and Free Will: Contrasting Views of Salvation - Calvinism and Arminianism (Nashville: Randall House, 2002) Pg. 10-11, ISBN 978-0-89265-648-6
↑"John Wesley at Epworth". BBC. Retrieved 16 January 2016.
↑An Account of the Life of John Wesley | Fox's Book of Martyrs