مندرجات کا رخ کریں

تثلیث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک گراف جو مسیحیوں کا بیان کردہ تثلیت ظاہر کرتا ہے

تثلیث (انگریزی: Trinity) مسیحیت کا ایک لازمی جز ہے۔ لفظ تثلیت بائبل میں استعمال نہیں ہوا ہے۔ تثلیت کا مطلب ہے ”ایک میں تین” یا ”تین میں ایک“۔ مسیحی خدا کو ایک ہی مانتے میں مگر ایک میں تین ہستیوں کو شامل کرتے ہیں۔ اس عقیدے کو ایک لفظ میں سمونے کے لیے مسیحیت کے اولین علما نے لفظ تثلیت استعمال کیا۔ جن تین ہستیوں کو اس ایک میں شامل کیا جاتا ہے وہ اس طرح ہیں۔

ان تینوں کو ایک اور ایک کو تین ثابت کرنے کے لیے مسیحی علما جو حوالے دیتے ہیں اس میں بائبل کے بہت سی آیتیں شامل ہیں َ۔ جیسے بائبل کی کتاب پیدائش باب 1 کی آیت 1 تا 3۔

  1. خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کیا۔
  2. اور زمِین ویران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔
  3. اور خُدا نے کہا (یعنی کلام کیا) روشنی ہوجا اور روشنی ہو گئی۔[1]

تیسری آیت میں یہاں کلام کرنے سے مراد خدا کا مجسم ہو جانا لیا گیا ہے جسے مسیحی یسوع مسیح مراد لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوحنا کی کتاب جو انھوں نے الہام کے زیر اثر لکھی کے باب 1 کی آیت 1 تا 3 میں درج ہے کہ خدا نے کہا ہو جا اور سب چیزیں اس کے وسیلہ سے وجود میں آئی۔ توریت میں پیدائش کی کتاب کے پہلے باب کی پہلی آیت میں جس خدا کا ذکر ہے وہ انجیل میں آکر مسیحیوں کے روحانی باپ کے درجے پر فائز ہو گیا ہے، دوسری آیت میں جس روح کے پانی پر جنبش کرنے کا ذکر ہے وہ انجیل میں پاک روح یعنی روح القدس ہے۔ تیسری آیت میں جس کلام کا ذکر ہے انجیل یوحنا باب 1 کی آیت 14 میں اسے مجسم روپ میں یسوع مسیح کی شکل بتایا گیا ہے۔

مسیحیت کے مطابق قرآن میں تثلیت

[ترمیم]

کچھ مسیحی علما کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت 42 تا 55 آیت میں جس روح القدس کا ذکر ہے، وہی خدائی روح ہے جس کا ذکر توریت اور انجیل میں ہے۔ اس کے علاوہ کلمۃ اللہ سے مراد وہی مجسم کلام یعنی یسوع مسیح (عیسیٰ ابن مریم) ہیں۔ مسلمانوں کے مطابق قرآن کریم میں جس روح اللہ یا روح القدس یا پاک روح کا ذکر ہے وہ جبرائیل ہیں، جبکہ کلمۃ اللہ سے مراد اللہ کا وہ تمام کلام ہے جو الہامی کتابوں میں آیا ہے۔

تثلیت اور اسلام

[ترمیم]

اسلام میں تثلیت کی کوئی گنجائش نہیں، قرآن کریم میں ایسی سینکڑوں آیات ہیں جن میں ایک میں تین یا تین میں ایک کہنے سے روکا گیا ہے۔ (سورۃ 4 آیت 71، 72)۔ اس بات کو اتنا بڑا گناہ گردانا گیا ہے جس کی پاداش میں یہ کائنات ہی ختم کر دی جاتی۔ اسلام میں وحدانیت ہیں، اللہ تعالیٰ ایک ہے، ان کی ذات اور صفات میں کوئی دوسرا شریک نہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]