مندرجات کا رخ کریں

یوحنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقدس یوحنا رسول
رسول
پیدائشتقریباً 6ء
بیت صیدا، گلیل، رومی سلطنت
وفاتتقریباً 100ء(عمر 93 یا 94 سال)
پتمس، یونان، رومی سلطنت
قداستقبل کانگریگیشن
تہوار27 دسمبر (کاتھولک کلیسیا، انگلیکان)
26 ستمبر (راسخُ الاعتقاد)
منسوب خصوصیاتکتاب، کمامیہ میں ایک سانپ ، دیگ، عقاب
سرپرستیپیار، وفادرای، دوستی، مصنفین، کتب فروش، جلے ہوئے مظلوم، زہر-مظلوم، آرٹ ڈیلرز، مدیر، کاغذ ساز، ناشر، کاتبین، علما، الہیات کار

یوحنا رسول[1] (آرامی: ܝܘܚܢܢ ܫܠܝܚܐYohanan Shliha؛ عبرانی: יוחנן בן זבדיYohanan ben Zavdi؛ کوینہ یونانی: Ἰωάννης؛ لاطینی: Ioannes؛ 6-100ء) یسوع کے بارہ رسولوں میں سے ایک تھے۔ عہد نامہ جدید میں Ἰωάννης کے طور پر بیان کیا ہے۔ وہ زبدی اور سلومی کے بیٹے تھے۔ یہ یعقوب کے بھائی تھے جو خود بھی ایک حواری تھا۔ مسیحی روایت کے مطابق تمام رسولوں میں سے یوحنا نے قدرتی موت پائی ان کے علاوہ صرف یہوداہ اسکریوتی نے خود کشی کی تھی۔ باقی دوسرے دس رسولوں کو صلیب قتل کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے پادری ان کو اور یوحنا انجیلی، یوحنا پتمسی، کو ایک ہی شخص تصور کرتے ہیں جو یسوع مسیح کے محبوب شاگرد تھے، اگرچہ الٰہیات دانوں اور علمائے کرام نے متعلقہ شناخت رکھنے والوں کو ایک شخصیت قرار نہیں دیا۔ مسیحی فرقوں کی راویت ہے کہ یوحنا رسول نے عہد نامہ جدید کی متعدد کتب تحریر کیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Saint John the Apostle"۔ Encyclopædia Britannica۔ 26 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018 

بیرونی روابط

[ترمیم]