فرانسس آسیزی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مقدس فرانسس آسیزی
S.Francesco speco.jpg
مذہبی، شماس، معترف
مصلوبی نشان والا و بانیِ مذہب
پیدائش جیوانی ڈی برنارڈن
1181ء یا 1182ء
آسیزی، ڈچی اسپولیٹو، مقدس رومی سلطنت
وفات 3 اکتوبر 1226 (عمر 44 سال)
آسیزی، امبریا، پاپائی ریاستیں
قداست 16 جولائی 1228ء, آسیزی بدست پوپ گریگوری نہم
مزار باسلیکا فرانسس آسیزی
تہوار 4 اکتوبر
منسوب خصوصیات تاؤ صلیب، فاختہ، پرندے، جانور،، اطالیہ؛ بیوپاری

مقدس فرانسس آسیزی ایک کیتھولک درویش، شماس اور واعظ تھے۔ وہ مردوں کے فرانسسی فرقہ جبکہ خواتین کے کلیئر فرقہ، تیسرا فرانسسی سلسلہ اور فرقہ تحفظ ارض مقدسہ کے بانی تھے۔ وہ کیتھولک مسیحی تاریخ میں سب سے اہم ترین مقدس سمجھے جاتے ہیں۔

فرانسس آسیزی 1181ء یا 1182ء میں پیدا ہوئے۔ وہ ریشم کے کامیاب بیوپاری پیٹرو ڈی برنارڈن اور اس کی بیوی پیکا ڈے بورلیمونٹ کے بیٹے تھے۔ جب فرانسس پیدا ہوئے تو پیٹرو کاروبار کے سلسلے میں فرانس آئے ہوئے تھے اور اس کی ماں نے اسے بپتسمہ دے کر اس کا نام جیوانی رکھا۔ جب پیٹرو واپس آیا تو اس نے اپنے بیٹے کو فرانسسکو (”فرانسیسی جوان“) پکارنا شروع کر دیا، کیونکہ فرانسس کی پیدائش پر اس کو کاروبار میں فرانس میں کافی نفع ہوا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]