یعقوب بن حلفئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
یعقوب بن حلفئی
Mafra29.jpg
مقدس یعقوب کا مجسمہ، مآفرہ محل، پرتگال
رسول
پیدائش تقریباً پہلی صدی قبل مسیح
گلیل, یہودیہ، رومی سلطنت
وفات تقریباً 62ء
یروشلم، یہودیہ، رومی سلطنت یا آیگیپتوس (مصر)
احترام در رومی کیتھولک کلیسیا، انگلیکان کمیونین، مشرقی راسخُ الاعتقاد کلیسیا
تہوار 1 مئی (انگلیکان کمیونین)،
3 مئی (رومی کیتھولک کلیسیا)،
9 اکتوبر (مشرقی راسخُ الاعتقاد کلیسیا)
منسوب خصوصیات بڑھئی کی آری؛ دھوبی کا ڈنڈا؛ کتاب
سرپرستی دوا فروش؛ عطار؛ قریب المرگ افراد؛ فراسکاتی، اطالیہ؛ دھوبی؛ ٹوپی بنانے اور بیچنے والے؛ مونتیروتوندو، اطالیہ؛ ماہر دوا ساز؛ یوراگوئے[1]

یعقوب بن حلفئی (انگریزی: James, son of Alphaeus، کواینہ یونانی میں Ἰάκωβος, Iakōbos ؛ عبرانی: יעקב בן חלפיYa'akov ben Halfay) یسوع کے بارہ رسولوں میں سے ایک تھے۔ جن کا ذکر تمام تین اناجیل متوافقہ میں رسل کی فہرست میں موجود ہے۔ ان کی اکثر چھوٹے یعقوب کے ساتھ نشاندہی کی جاتی ہے۔ (انگریزی James the Less، یونانی Iakōbos ho mikros, Ἰάκωβος ὁ μίκρος مرقس 15:40) ترجموں کے حساب سے ان کو صغیرہ، چھوٹا، کم یا نوعمر لکھا جاتا ہے۔ ان کو یعقوب بن زبدی سے الگ سمجھا جاتا ہے اور کچھ تشریحات کے مطابق یعقوب، بھائی یسوع (یعقوب البار) بھی مختلف شخصیت ہے۔[2]عہد نامہ جدید میں ان کا ذکر محض چار بار آیا ہے۔ ہر بار ان کا ذکر صرف بارہ رسولوں کے ناموں کے ساتھ آیا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Catholic Forum Patron Saints Index: James the Lesser Archived June 25, 2007, at the وے بیک مشین
  2. "Saint-James. Apostle, son of Alphaeus"۔ Encyclopædia Britannica۔ Encyclopædia Britannica, Inc.۔ 
  3. متی 10:3، مرقس 3:18، لوقا 16–6:12 اور اعمال 1:13۔
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔