باراباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باراباس
(آرامی میں: ישוע בר אבא‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
تاریخ وفات 1ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مجرم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

باراباس (Barabbas) (تلفظ: /bəˈræbəs/; بائبلی یونانی: Bαραββᾶς)[1] عہد نامہ جدید کے مطابق ایک قیدی تھا جسے یروشلم میں ہجوم نے یسوع پر فوقیت دی کہ اسے عید فسح پر رومی گورنر پیلاطس سے معافی دلوائی اور رہا کرا دیا گیا۔ [2]

چاروں روایتی انجیلوں کے مطابق یروشلم میں عید فسح کا ایک رواج تھا جس میں پیلاطس، یہودا کے گورنر کو یہ اختیار حاصل تھا کہ عوامی رائے کے ذریعہ ایک قیدی کی سزائے موت کو ختم کر سکتا تھا۔ ایسی ہی ایک مثال میں، "ہجوم" (ὄχλος : óchlos)، "یہود" اور بعض ذرائع میں "بھیڑ" کو یہ انتخاب پیش کیا گیا تھا کہ وہ باراباس یا عیسی ابن مریم میں سے کسی ایک کو رومی قید سے رہا کروا دیں۔ اناجیل متوافقہ متی کی انجیل [3]، مرقس کی انجیل [4] [5]، لوقا کی انجیل [6]اور یوحنا کی انجیل کے مطابق ہجوم نے باراباس کو رہا کرنے کے لیے اور عیسی ابن مریم کو مصلوب کرنے کے لیے چنا ہے۔ [7]

حوالہ جات[ترمیم]

حوشی[ترمیم]

حوالے[ترمیم]

  1. "Barabbas : Facts & Significance"۔ Encyclopedia Britannica (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2019 
  2. "Barabbas | Facts & Significance | Britannica"۔ www.britannica.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2022 
  3. Evans 2012, pp. 452ff.
  4. Mark 15:6–15
  5. Luke 23:13–25
  6. John 18:38–19:16
  7. Mark 15:6–15

مصادر[ترمیم]