صدر جمہوریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صدر جمہوریہ کا عہدہ جمہوریہ کے طور پر قائم ممالک میں صدر مملکت کا درجہ رکھتا ہے۔ صدارتی نظام حکومت والے ممالک جیسے امریکا میں صدر کافی وسیع الاختیار ہوتا ہے اور اپنے طور فیصلے لینے کا مجاز رکھتا ہے۔ تاہم پارلیمانی نظام حکومت جیسے کہ بھارت میں صدر رسمی طور پرصدر مملکت ہو کر بھی وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلوں کے تابع ہوتا ہے اور رعمومًا از خود اہم فیصلے نہیں کرتا۔

پارلیمانی نظام حکومت میں صدر کا پس منظر[ترمیم]

عمومًا پارلیمانی نظام حکومت میں صدر سیاسی پس منظر کا حامل ہوتا ہے۔ مگر کبھی استثنائی صورت حال بھی رونما ہوتی ہے جیسے کہ سروپلی رادھا کرشنن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام دو ایسے بھارت کے صدر گذرے ہیں جن کا سیاسی کریئر نہیں تھا۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]