ایووکاڈو سوپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایووکاڈو سوپ پھل سے بننے والا سوپ ہے جس میں ایوکاڈو کو بنیادی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے[1] [2] [3] ۔

اس کی تیاری میں پکے ایووکاڈو کے علاوہ استعمال ہونے والے اجزاء میں دودھ ، کریم ، چھاچھ ، یخنی یا شوربہ ، پانی، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ شامل ہو سکتے ہیں [3] [4] [5]۔

اجزا و ترکیب[ترمیم]

ایووکاڈو سوپ میں ایووکاڈو پھل، دودھ، پانی، کرم کے لیے علاوہ اضافی اجزاء میں پیاز ، لہسن ، چٹنی، لال مرچ، کالی مرچ  اور زیرہ شامل ہیں اور سوپ کو پتلا کرنے کے لیے پانی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔[2] [6]

ایووکاڈو عام طور پر صاف یا پیسے ہوئے ہوتے ہیں  اور کٹے ہوئے ایوکاڈو کو سجاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے [1] [2] [3] [7] [8]  اضافی سجاوٹ میں کریم ، کیکڑے کا گوشت ، کیکڑے اور سالسا فریکا شامل ہو سکتے ہیں [2] [3] [4] [9]

اس کو سرد یا گرم سوپ کے طور پر تیار اور پیش کیا جا سکتا ہے [1] [2] [3] ۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایوکاڈو سوپ کا رنگ بدل سکتا ہے کیونکہ نمی اور کھلی ہوا میں رکھنے کی وجہ سے ایووکاڈو بھورے رنگ کا ہو جاتا ہے لیکن اس سے سوپ کا ذائقہ متاثر نہیں ہوتا ہے۔

یہ نسبتاََ آسان ڈش ہے جس کی تیاری کے لیے بہت زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا ہے البتہ برصغیر پاک و ہند میں ایووکاڈو پھل دیگر پھلوں کی طرح آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا کیونکہ یہ مقامی پھل نہیں ہے۔ [9]

میکسیکو میں مقبولیت[ترمیم]

یہ سوپ میکسیکو کے علاقے میں کلاسیکی ڈش کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور لوگ بڑے پیمانے پر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

ایووکاڈو کے پکوان کی فہرست

ایووکاڈو سوپ کی فہرست

سوپ کی فہرست

ایووکاڈو کیک

ایووکاڈو چٹنی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ L. Sackett، J. Pestka، W. Gisslen (2010)۔ Professional Garde Manger: A Comprehensive Guide to Cold Food Preparation۔ John Wiley & Sons۔ صفحہ: 298۔ ISBN 978-0-470-17996-3 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ I.S. Rombauer، M.R. Becker، E. Becker، M. Guarnaschelli (1997)۔ JOC All New Rev. - 1997۔ Scribner۔ صفحہ: 95۔ ISBN 978-0-684-81870-2 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ B. Sandler (1970)۔ The African Cookbook۔ Carol Publishing Group۔ صفحہ: 146۔ ISBN 978-0-8065-1398-0 
  4. ^ ا ب "Chilled avocado soup with grilled corn"۔ Gourmet Traveller۔ February 14, 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ April 19, 2017 
  5. Adam Ried (August 2, 2015)۔ "Summery recipes for chilled avocado soup"۔ The Boston Globe۔ اخذ شدہ بتاریخ April 19, 2017 
  6. "10 Things You Should Eat: Avocado Soup"۔ ABC News۔ April 10, 2015۔ 18 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 19, 2017 
  7. Devi, Yamuna (August 1988). "To India". Vegetarian Times. No. 132. p. 36.
  8. W. Sellick (2010)۔ The Imperial African Cookery Book: Recipes from English-speaking Africa۔ Jeppestown Press۔ صفحہ: 110۔ ISBN 978-0-9553936-8-6 
  9. ^ ا ب Soup for All Seasons۔ Yes International Publishers۔ 2009۔ صفحہ: 94۔ ISBN 978-0-936663-49-4