ایڈاپاڈی کے پلنی سوامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایڈاپاڈی کے۔ پلنی سوامی (پیدائش 12 مئی 1954) ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت آل انڈیا انا ڈراوڈا منیترا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) سے ہے۔ وہ 24 سے

نجی زندگی[ترمیم]

ایڈاپاڈی کے۔ پلنی سوامی 12 مارچ 1954ء کو سیلم ضلع کے نزدیک سیلوومپلائیم نامی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام شری کروپا گونڈر اور والدہ کا نام تھاوسی امل ہے۔ ایڈاپاڈی کے پلنی سوامی شادی شدہ ہیں اور چینائی میں ان کی رہائش ہے۔ ایڈاپاڈی کے۔ پلنی سوامی نے شادی پی۔ رادھا نامی خاتون سے کی تھی۔ ایڈاپاڈی کے۔ پلنی سوامی پیشے کے لحاظ سے ایک کاشتکار ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام میتھون کمار ہے۔

سیاسی زندگی[ترمیم]

ایڈاپاڈی کے۔ پلنی سوامی نے اپنی سیاسی زندگی کی شروعات سنہ 1974ء میں آل انڈیا انا ڈراوڈا منیترا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) میں شمولیت اختیار کر کے کیا۔ وہ جے للتا اور او پنیرسیلوم کی حکومتوں میں وزیر برائے شاہراہ اور صغیر بندرگاہ کے منصب پر فائر تھے۔ وہ سنہ 1989ء، سنہ 1991ء، سنہ 2011ء اور سنہ 2016ء (چار بار) کے تمل ناڈو ریاستی اسمبلی انتخابات ایڈاپاڈی حلقے سے جیتے تھے۔[1] اس کے علاوہ سنہ 1998ء میں وہ حلقہ تروچینگوڑے سے لوک سبھا کی نشست بھی جیتے تھے۔[2]

وی کے ششی کلا کو بیس سالہ پرانے رشوت خوری اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں بھارتی عدالت عظمیٰ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد پلنی سوامی کو اے آئی اے ڈی ایم کے قانون ساز جماعت کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔[1]

پلنی سوامی نے 14 فروری 2017ء کو تیرہویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت حلف اٹھایا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Edappadi K Palaniswamy : Latest Current Affairs and News - Current Affairs Today"۔ 15 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  2. دھرنی تھنگاویلے (15 فروری 2017)۔ "Who is Edappadi K. Palaniswami?"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018 
  3. CM Palanisamy: Edappadi Palaniswami takes oath as 13th Chief Minister of Tamil Nadu | Chennai News - Times of India