باری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

باری (اطالوی: Bari) (انگریزی: Bari) اٹلی کے جنوب مشرق میں واقع ساحلی شہر ہے جو اطالوی علاقہ پلیہ کا صدر مقام ہونے کے ساتھ ساتھ صوبہ باری کا بھی صدر مقام ہے۔ شہر کی آبادی 2008ء کی مردم شماری کے مطابق 320,676 اور رقبہ لگ بھگ 116.2 مربع کلومیٹر ہے۔ شہر کو ناپولی کے بعد جنوبی اٹلی کا دوسرا اہم ترین اقتصادی مرکز گردانا جاتا ہے۔ اقتصادی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ شہر بندرگاہ، جامعہ کا شہر (university city) اور سینٹ نکولس (Saint Nicholas) کا شہر کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

باری واحد یورپی شہر ہے جس کو دوسری جنگ عظیم میں کیمیائی جنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب 2 دسمبر 1943ء کو جرمن جنگی جہازوں نے باری پر دھاوا بولا۔