بالی پتنگ بازی کا تہوار
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
بالی پتنگ بازی کا تہوار یا بالی کائٹ فیسٹیول ایک بین الاقوامی پتنگ بازی کا تہوار ہے جو پڈنگ گلک علاقے کے سانور ساحل کنارے میں منعقد ہوتا ہے جو بالی میں واقع ہے۔ روایتی طور پر لمبی پتنگیں تیار کی جاتی ہیں اور ٹیموں کی جانب سے دین پسار کے گاووں سے مقابلتًا اڑائی جاتی ہیں۔ یہ موقع ایک موسمی مذہبی تہوار ہے جس کا مقصد قدیم زمانے سے ہندو دیوتاؤں تک اس پیام کو پہنچانا ہے کہ وافر مقدار میں ہمہ اقسام فصلیں اگیں۔
ہر ٹیم میں 70 سے 80 لوگ شامل ہوتے ہیں، جن کا ایک کھیل کی موسیقی کا بیانڈ، پرچم بردار اور پتنگ باز ہوتے ہیں۔
بیبیئی (مچھلی کی شکل)، جنگن (پرندے کی شکل) اور پیکوکان (پتے کی شکل)، تین اہم روایتی پتنگیں اُڑائی جاتی ہیں۔ یہ پتنگ اڑانے والی ٹیموں میں دس یا زیادہ بالغ پتنگ باز ہوتے ہیں۔ بیبیئی ایک لمبی پتنگ ہوتی ہے، جو چوڑی منہ، دوجانب دُمدار مچھلی لگتی ہے۔ جنگن ایک جوڑی رواں دمدار پتنگ ہوتی ہے جو 100 میٹر کی دوری تک پہنچ سکتی ہے۔
پیکوکان کو اڑانے کے لیے مشاق ہونے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کیونکہ یہ ایک غیر مستقل شکل ہے اور اکثر کی جانب اوندھی ہوتی رہتی ہے۔ لال، سفید اور سیاہ وہ روایتی رنگ ہیں جو پتنگوں کے بنانے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ہر روایتی پتنگ کا اپنا مقابلہ ہوتا ہے، جہاں 10 ٹیموں کی تگ و دو بہترین آغاز اور لمبے مقابلے کی ہوتی ہے۔ کبھی کبھار پتنگیں متصلہ چاول کی دھانوں پر اتر آتی ہیں اور ٹیم کے ارکان دھانوں پر سے تیزی سے بھاگتے ہیں تاکہ پتنگ کو پانی میں اترنے سے روکا جا سکے۔
کرئیسی بارُو یا نئی تخلیق کا بھی مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں تین طرفہ شکلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو ہندو دیوتاؤں یا اسپانسرکردہ پتنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ روایتی اور نوتخلیقی پتنگیں بانس اور کپڑے سے بنتی ہیں۔
جون سے اگست تک کہ خشک موسم کے دوران ہوائیں انڈونیشیا کی مشرق سے مغرب کی جانب تیزی سے اڑتی ہیں۔ بالی کے بچے اور بالغ پتنگوں کو دھان کے خالی کھیتوں میں اس موسم میں اڑاتے ہیں۔
کھیل سے جڑا ایک آرکیسٹرا اس پورے تہوار سے دوران موسیقی بجاتا ہے۔ یہ تہوار کئی سیاحوں، بین الاقوامی پتنگ بازوں اور کئی مقامی ناظروں کو یکجا کرتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]خارجی روابط
[ترمیم]- "Kite Lines - Vol. 07 No. 3 (Summer 1989)", KiteLife.com.
- "Dancing Frog"