بام مچھلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بام مچھلی ایک مچھلی ہے جوکہ سانپ کی طرح کی ہوتی ہے.اس کی لمبائی عموما چھے انچ سے لے کر دو فٹ یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے.اس کی موٹائی تین چار انچ تک ہو سکتی ہے . اس کا رنگ عام طور پر پیلا ،بھورا یا کالا ہوتا ہے.یہ دریاؤں اور سمندروں میں پائی جاتی ہے.اس کے اندر ایک بڑا کانٹا ہوتا ہے.اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے اور اس کی قیمت بھی عام مچھلیوں سے زیادہ ہوتی ہے .اس کو سانپ مچھلی بھی کہا جاتا ہے.انگریزی میں اس کو سنیک فشSnake Fish کہا جاتا ہے اور مقامی زبان میں اس کو مچھگلودروMuchgolodru بھی کہتے ہیں اس کا مسکن پتھریلی چٹانیں اور پتھر ہوتے ہیں.اس کوشکار کرنے کے لئے چھوٹے اور کم چوڑائی والے کانٹے کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے لئے ایک برساتی کیڑے بچکلBichkal کا استعمال کیا جاتا ہے.یہ بہت چالاک مچھلی ہوتی ہے.کانٹے کے ساتھ بہت چھیڑ چھاڑ کرتی ہے اور بڑی مہارت سے شکار ہوتی ہے.یہ دریائے سواں ،دریائے لنگ اور دیگر دریاؤں میں بکثرت پائی جاتی ہے.