بانسری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دنیا میں استعمال ہونے والی مختلف قسم کی بانسریاں

بانسری، موسیقی کا ایک آلہ جو لکڑی سے بنایا جاتا ہے اور اس میں پھونکی جانے والی ہوا کی وجہ سے سر بکھیرتا ہے۔ ہوا کے دوش پر سر بکھیرنے والے دوسرے آلات موسیقی کی نسبت بانسری ممتاز حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں ہوا پھونکنے کی وجہ سے سر پیدا ہوتے ہیں اور ہوا جب اس کے کھلے سوراخوں سے گزرتی ہے تو سر یا موسیقی جنم لیتی ہے۔ آلات موسیقی کی درجہ بندی میں بانسری کو ہوا کی مدد سے کونے سے موسیقی پیدا کرنے والے آلات میں شامل کیا جاتا ہے۔
آلات موسیقی میں ممتاز حیثیت رکھنے والی بانسری اپنی تاریخ کے لحاظ سے بھی مشہور ہے۔ جرمنی کے علاقہ صوابین الب میں ماہرین آثار قدیمہ کو تقریباً 35000 سے 40000 سال پرانی بانسریاں بھی ملی ہیں۔ بانسریوں کی دریافت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موسیقی کا رواج انسانی تاریخ میں یورپ میں جدیدیت سے کافی پہلے بھی موجود رہا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جان وولفرڈ۔ "بانسری: پتھر کے زمانے سے موسیقی کی دریافت"۔ نیویارک ٹائمز (بزبان انگریزی)