برق پاشیدگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیمیا اور صنعتکاری میں برق پاشیدگی (electrolysis) ایسا عمل ہے جس کے دوران میں راست رو استعمال کرکے ایک کیمیائی تعامل وقوع پزیر کرایا جاتا ہے۔ برق پاشیدگی عناصر کو کچ دھاتوں سے علاحدہ کرنے کے عمل میں استعمال ہوتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

سب سے پہلے 1800میں ولیم نکولسن اور جوہن رٹر نے پانی کو برق پاشیدگی سے ہائڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل کیا۔

برق پاشیدگی
برق پاشیدگی کی تفصیل

تفصیل[ترمیم]

ایسا الہ جس میں برق پاشیدگی کا عمل کیا جاتا ہے۔ برقی خانہ کہلاتا ہے۔ اس آلے میں برق پاشیدہ(الیکٹرولائٹ) (electrolyte) کی موجودگی میں مطلوبہ کچ دھات کو کسی موزوں محلل میں حل شدہ یا پگھلی ہوئی حالت میں رکھا جاتا ہے۔ پھر اسے دو برقیروں سے راست رو دی جاتی ہے۔ برقی رو کے گزرنے پر برق پاشیدہ مثبت اور منفی آئنوں میں بدل کر کرنٹ کا برقی خانہ میں سفر یقینی بناتا ہے۔ پھر کیمیائی عمل کے ذریعے ناکارہ مادہ اور خالص دھات کسی ایک برقیرے پر جمع ہوجاتی ہے۔

[[see also:آئن،برقیرہ]]